Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Monday, 17 July 2006 15:40 (PST)اشاعت

امریکی فوج کا آپریشن’ماؤنٹین تھرسٹ‘ جاری ہے

 

اقوام متحدہ ، امریکی و نیٹو افواج اور کرزئی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ طالبان دوبارہ منظم ہو رہے ہیں

افغانستان میں مبینہ طالبان اور اتحادی افواج میں ہونے والی جھڑپوں اور حملوں میں ستر سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے

خوست ، صوبہ ہلمند کے مقام لشکر گاہ اور صوبہ پکتیا میں اتحادی افواج اور مبینہ طالبان

کے درمیاں جھڑپوں اور حملوں میں ستر سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں

اتحافی افواج کا کہنا ہے کہ صوبہ ہلمند میں ایک بڑی کارروائی کے دوران حملوں میں ستر طالبان کو ہلاک کردیا گیا ہے

ادھر صوبہ پکتیا میں ایک بم دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ مبینہ طالبان نے حملہ کرکے تین افغان فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے

امریکہ فوج نے گذشتہ ماہ افغانستان کے جنوبی اور شمالی علاقوں میں طالبان کیخلاف ایک بڑا فوجی آُریشن ’ ماؤنٹین تھرسٹ ؛ کے نام سے شراع کیا ہے جس میں دس ہزار سے زائد فوجی حصہ رہے ہیں

تاہم عکسری ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اتحادی افواج کی اس قدر بڑی نفری اور ایک بڑے فوجی آپریشن کو شروع کیئے جانے سے قبل اس کی بھاری کم تیاری کے باوجود طالبان کیخلاف موجودہ فوجی آپریشن ’ ماؤنٹین تھرسٹ ‘ وہ نتائج برآمد نہیں کر سکا جس کی امریکہ اور کرزئی حکومت آس لگائے بیٹھے تھے

تاہم امریکی فوج کا دعوی ہے کہ اس نے چھ ہفتوں میں چھ سو کے قریب طالبان کو ہلاک کیا ہے

تاہم طالبان نے اس قدر ہلاکتوں کی بھرپور تردید کی ہے

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات