Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Thursday, 06 July 2006 15:22 (PST)اشاعت

مزید تجربات کیئے جائینگے ، وزارت خارجہ شمالی کوریا

 

شمالی کوریا کے بارے کہا جاتا ہے کہ وہ بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کرنا چاہتا ہے

شمالی کوریا نے امریکہ ، جاپان اور یورپی ممالک کی طرف سے سخت ردعمل کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا پابندیوں کا سامنا کرنے کےلیئے تیار ہے

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ میزائل تجربات کرنا ہمارا حق ہے

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ مزید تجربات کریگا اور اس پر پابندیاں عائد کی گئیں تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا

حکومت کا کہنا ہے کہ مزید جدید ترین میزائل تیاری کے مراحل میں ہیں

شمالی کوریا، میزائل تجربات پر سخت ردعمل

شمالی کوریا کی طرف سے یک بعد دیگرے سات میزائلوں کے تجربے کے بعد سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا گیا جبکہ نیٹو نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو عالمی سطع پر سخت جواب دیا جائیگا

شمالی کوریا نے آٹھ برس بعد اپنے سات میزائلوں کے سنجیدہ تجربے کیئے ہیں جس کی وجہ سے امریکہ اور یورپ سمیت اور جاپان متعدد ممالک نے شمالی کوریا کیخلاف سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے

امریکہ نے چند دن قبل کہا تھا کہ شمالی کوریا بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کرنا چاہتا ہے جس سے امریکہ کو خطرات لاحق ہیں تاہم شمالی کوریا نے منگل کی شب متعدد میزائلوں کے تجبات کیئے ہیں جس پر امریکہ سمیت دیگر کئی ممالک نے سخت ردعمل کااظہار کیا ہے

امریکہ نے شمالی کوریا کے میزائل تجربات پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا نے اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا تو اس کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے

ادھر ایک امریکی ترجمان نے کہا ہے کہ گذشتہ روز کے شمالی کوریا کے میزائل تجربات کی وجہ سے اس پر پابندیوں کا عمل کسی بھی وقت شروع ہو سکتا ہے

تاہم اس امریکی ترجمان نے شمالی کوریا کے میزائل ٹیسٹ کو امریکہ کےلیئے کوئی بڑا خطرہ قرار دینے سے انکر کیا ہے

ادھر شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے بعد امریکہ نے سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے

کہا جا رہا ہے کہ سلامتی کونسل میں امریکہ و دیگر کئی ممالک شمالی کوریا کیخلاف پابندیاں کروانے کی کوشش کرینگے

جاپان بھی اس سے قبل متعدد مرتبہ شمالی کوریا کو کسی بھی جوہری تجربے سے منع کر چکا ہے

گذشتہ شام شمالی کوریا نے کم از کم پانچ میزائلوں کے تجربات کیئے جن میں ایک  طویل مار کرنے والا میزائل بھی شامل تھا

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات