|
تحقیقات کرانے کا عزم ظاہر کیا
امریکی وزیرخارجہ کنڈولیزا رائس نے کہاکہ امریکی فوجیں
عراق میں معاملات کو پیچیدہ بنانے کی بجائے ان معاملات کو حل
کرنے کیلئے وہاں موجود ہیں
انہوں نے وعدہ کیا کہ حدیثہ میں
شہریوں کے قتل عام کی مکمل اور تفصیلی تحقیقات کروائیں گے
ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں
نے عراق میں سیکورٹی کے اہم عہدوں پر تعیناتی کے حوالے سے کہاکہ
یقیناً عراقی رہنماؤں کو ان محکموں میں تعینات کرنے کی ضرورت ہے
اور ہمیں امید ہے کہ وہ آئندہ چند دنوں میں سیکورٹی محکموں میں
اہم عہدوں پر تعیناتی کا عمل مکمل کر لیںگے
رائس نےکہاکہ ترکی کو عراق میں
بڑھتے ہوئے فرقہ وارانہ تشدد پر تشویش لاحق ہے
دوسری جانب امریکی فوج نے
جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل پیٹر سن نے عراق کے شہر حدیثہ میں
مبینہ طور پر امریکی فوجیوں کے ہاتھوں عراقی شہریوں کے قتل عام
کی مکمل تحقیقات کرانے کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کو
تسلیم کیا کہ امریکی فوجیوں پر لگائے گئے الزامات سے امریکی حکام
کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے
|