Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Friday, 16 June 2006 10:01 (PST)اشاعت

اسرائیل تہران کےلیئے کچھ خطرہ نہیں ہے ، نژاد

 

احمدی نژاد نے شنگھائی تعاون تنظیم سے کہا ہے کہ وہ علاقے کی طاقت بنے

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ جوہری بحران کے حل کے لیے یورپی ممالک کی جانب سے مراعاتی پیکج مثبت ہے جس کا مناسب وقت پر جواب دیا جائے گا ، اسرائیل سے کوئی خطرہ محسوس نہیں کرتے ، اپنے ملک اور اثاثوں کے دفاع کی

 مکمل صلاحیت رکھتے ہیں ، امریکہ ایران ایٹمی بحران کا حل نہیں چاہتا بلکہ معاملے کو الجھا رہا ہے

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد یہاں ایرانی صدر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے پرامن اور جامع حل کے لیے پورپی ممالک کی جانب سے پیش کردہ مراعاتی پیکج مثبت ہے تاہم پیکج میں کچھ ایسی تجاویز پائی جاتی ہیں جس پر ہمارے کچھ تحفظات ہیں

انہوں نے کہا کہ مراعاتی پیکج کا سوچ سمجھ کر مناسب وقت پر جواب دیا جائے گا جو ایرانی قوم کے مفاد سے متصادم نہ ہو

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر پرامن اور صرف توانائی کے مقاصد کے حصول کے لیے ہے ہم نے کئی بار عالمی برادری پر اپنا موقف ظاہر کیا ہے کہ تہران کا ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے

نژاد نے کہا کہ اسرائیل ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کا پروپیگنڈہ رچا کر عالمی برادری کو ایران کے خلاف کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورینیم کی افزودگی ہمارا بنیادی حق ہے ایٹمی بحران کے حل کے لیے ہر کسی کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں یورینیم کی افزودگی روکنے کے لیے کسی سے بات نہیں ہوسکتی

اسرائیل سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایران کو اسرائیل سے کوئی خطرہ نہیں ہے تہران اسرائیل کی جانب سے ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور اپنے دفاع کے لیے مکمل صلاحیت رکھتا ہے

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں ایران کے معاملے پر مثبت بات چیت کی گئی ہے تمام سربراہان نے ایران کے جوہری بحران کے حل کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے کہا کہ ایٹمی پروگرام سے متعلق ایرانی موقف کی حمایت پر چین اور روس کے شکر گزار ہیں

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات