Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Thursday, 15 June 2006 09:45 (PST)اشاعت

منی بس میں درجنوں افراد سوار ائرپورٹ کا رہے تھے

 

طالبان کیخلاف ایک بڑا فوجی آپریشن شروع کیا جارہا ہے

قندھار میں امریکی فوج کےلیئے کام کرنے والے کم از کم دس افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب وہ ایک منی بس میں ائرپورٹ کی طرف جا رہے تھے

منی بس کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیاتھا

ایک افغانی پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ دھماکہ منی بس میں ہوا یا بس سے باہر

حکام نے بتایا کہ بس میں درجنوں افراد سوار تھے جو امریکی فوج کےلیئے کام کرتے تھے

حکام کے مطابق دھماکے میں کم از کم دس افراد ہلاک جبکہ سترہ زخمی ہوگئے ہیں

اتحادی افواج افغانستان کے جنوبی اور شمالی حصے میں طالبان کیخلاف ایک بڑا فوجی آپریشن کر رہی ہے جس کا نام ’ ماؤنٹن ٹرسٹ ‘ رکھا گیا ہے

فوجی ترجمان کے مطابق یہ آپریشن کئی ماہ تک جاری رہ سکتا ہے

آپریشن میں کم از کم گیارہ ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں ، تاہم طالبان کیخلاف یہ بڑا فوجی آپریشن اس ماہ یا اگست تک شروع کردیا جائیگا

 

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات