Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Wednesday, 14 June 2006 13:04 (PST)اشاعت

افغانستان میں درجنوں اتحادی فوجی ہلاک ہو چکے

 

افغاتسنا میں درجنوں اتحادی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں

جنوبی افغانستان میں 3 مختلف واقعات کے دوران ایک امریکی فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی فوج کے ترجمان میجر کونٹین آنیز نے بتایا کہ گذشتہ روز جنوبی افغانستان کے صوبہ ہلمند میں امریکی فوج اور مشتبہ

حملہ آوروں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی

جھڑپ کے دوران برطانوی لڑاکا طیاروں نے حملہ آوروں کے ٹھکانے پر بمباری بھی کی۔ جھڑپ میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا

انہوں نے کہا کہ لڑائی میں 4 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا

ترجمان نے بتایا کہ صوبہ زابل میں نامعلوم حملہ آوروں نے امریکی فوجی پارٹیوں پر دو حملے کئے

ان حملوں میں دو امریکی فوجی زخمی ہو گئے

ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے بتایا کہ رواں سال کے دوران افغانستان میں مختلف واقعات کے دوران 30 کے قریب اتحادی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے آدھی تعداد امریکی فوجیوں کی ہے

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات