|
کے مطابق صوب کنڑ میں اتحادی فوجی قافلے
میںایک گاڑی سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے دو
امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے
صوبہ کنڑ ہی میں وٹہ پور کے علاقے میں سڑک کے
کنارے ریموٹ کنٹرول بم کے دھماکے سے فوجی گاڑی تباہ ہو گئی
اس دھماکے میں چارافغان فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ
دھماکے سے گاڑی مکمل طورپر تباہ ہو گئی
ادھراتحادی فوج کے ترجمان کے مطابق صوبہ
ارزگان کے کے شہر ترین کوٹ میں اتحادی افواج نے ایک کارروائی کے
دوران پانچ مشتبہ جنگجووں کو ہلاک کردیاہ ے ترجمان کے مطابق اتحادی
افواج نے تقریبا چالیس کلوافیون کو بھی قبضے میں لے لیا۔
واضع رہے افغانستان میں اتحادی
افواج کے کم از کم دس ہزار فوجی طالبان کیخلاف ماؤنٹن ٹرسٹ نامی فوجی
آپریشن کر رہے ہیں جبکہ گذشتہ تین روز میں ساٹھ کے قریب طالبان کو
ہلاک کرنے کا بھی دعوی کیا گیا ہے |