|
افغانستان میں امریکی فوج کی طرف سے
شروع کیا جانے والا فوجی آپریشن’ ماؤنٹین ٹھرسٹ ‘ میں جمعہ کے روز
اسی طالبان ہلاک کرنے کا دعوی کیا گیا ہے جبکہ علاقے کے شہریوں کا
کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں آدھے سے زائد شہری بھی شامل ہیں
ادھر افغان صدر حامد کرزئی نے
امریکی فوج کے ہاتھوں سینکڑوں شہریوں کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا ہے
کرزئی نے ایک کانفرنس سے خطاب میں
کہا ہے کہ امریکی فوج کو طاقت کا بیجا استعمال بند کرنا چاہیئے
تاہم اس سے قبل خود حامد کرزئی ایسے
فوجی آپریشنوں کی حمایت کرتے آئے ہیں
ادھر ماؤنٹین تھرسٹ نامی فوجی
آپریشن میں قندھار اور ارزگان کے علاقوں میں جمعہ کو اسی سے طالبان
کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا گیا ہے
امریکی و افغانی فوج کا کہنا ہے کہ
مختلف جھڑپوں میں ان طالبان کو ہلاک گیا ہے جبکہ ان سے اسلحہ بھی
برآمد ہوا ہے
حامد کرزئی نے اتحادی فوج کے ہاتھوں
ہونے والی ہلاکتوں کو ناقابل برداشت قرار دیا ہے
عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ
افغانستان کے جنوبی اور شمالی علاقوں میں طالبان کا کنٹرول بڑھتا جا
رہا ہے جبکہ اتحادی فوج کا آپریشن’ ماؤنٹین تھرسٹ ‘ چند ہفتے یا ایک
سے دو مہینے سے زیادہ نہیں چل سکتا
ماہرین نے اس شبہ کا اظہار کیا ہے
کہ اتحادی فوج کا آپریشن طالبان کو بکھیر تو سکتا ہے تاہم ان کا
خاتمہ نہیں کر سکتا |