|
ٹینک پی آئی آر سینٹر کے زیراہتمام امریکہ بھارت جوہری
تعاون کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سٹین فورڈ
یونیورسٹی میں بین الاقوامی سلامتی اور تعاون کے سینٹر کے
ڈائریکٹر ڈاکٹر سکاٹ ڈی سگان نے کہا کہ امریکہ بھارت جوہری
معاہدہ دیگر معاہدوں (ڈیل) کے لئے بھی ایک مثال قائم کرے گا جس
سے جوہری عدم پھیلاوکو تقویت ملے گی
انہوں نے کہا کہ امریکہ
بھارت جوہری معاہدے سے بھی جوہری عدم پھیلاو کو تقویت ملے گی اور
عالمی عدم پھیلاو کی کوششوں سے اس معاہدے میں پوٹینشل موجود ہے
انہوں نے کہا کہ امریکہ بھارت جوہری معاہدہ امریکہ اور پاکستان
کے لیے بھی مثال ثابت ہو کا۔ہمارا مقصد فوائد کو مدنظر رکھ کر
نقصان کو کم سے کم سطح پر لانا ہے
ڈاکٹر سگان نے مستقبل کے
امریکہ بھارت معاہدے کا خاکہ بھی پیش کیا جس میں فوجی پروگرام کو
سویلین پروگرام سے علیٰحدگی ‘ جوہری تنصیبات کو عالمی معائنے کے
زیرنگرانی لانا‘ ایڈیشنل پروٹوکول ‘ بھارتی حمایت برائے تحنیف
جوہری معاہدہ جیسے امور شامل ہیں
انہوں نے کہا کہ اس کے بارے میں
امریکہ سویلین شعبے میں بھارت کو جوہری تعاون فراہم کرے گا اور
جوہری ایندھن کی فراہمی کو بھی یقینی بنائے گا
|