|
مظاہرین نے جرمن جھنڈا بھی نذر آتش کیا جبکہ اس سے پہلے فلسطین میں بھی
جرمن جھنڈے کو نذر آتش کیا گیا تھا اور جرمن ہاؤس کی عمارت کو نقصان
پہنچایا
اس سے ایک روز قبل لبنان کے دارلاخلافہ بیروت میں ہزاروں مطاہرین نے ڈنمارک
کے سفارتخانے کو نذر آتش کر دیا جس سے سفارتخانہ اندر سے مکمل طور پر تباہ
ہو گیا
ایران میں کئی روز سے پیغبر اسلام کے کارٹونوں کی اشاعت کے بعد احتجاجی
مظاہرے جاری ہیں جس میں خواتین بھی حصہ لے رہی ہیں
ایرانی حکومت نے ڈنمارک کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیئے ہیں جبکہ
ایران نے ڈنمارک سے اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا ہے
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حمید رضا آصفی نے اپنی ہفتے وار بریفنگ میں
بتایا کہ ایران نے ڈنمارک کے ساتھ اپنے تمام معاہدوں کو منسوخ کر دیا ہے
ادھر افغانستان میں مظاہروں کے درمیان کم از کم دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں جو
جاری احتجاجی مظاہروں میں پہلی ہلاکتیں ہیں
|