Download urdu Font

 

 

 

 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Monday, 06 February 2006 11:41 (PST)اشاعت

مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد15ہوگئی

 

اس سے قبل امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قرآن کی مبینہ بیحرمتی پر بھی افغانستان میں مظاہرے ہوئے اور ہلاکتیں ہوئیں تھیں

اسلامی ممالک میں جاری توہین رسالت کیخلاف احجاجی مظاہروں میں پندرہ افراد ہلاک جبکہ ساٹھ سے اوپر زخمی ہوئے ہیں افغانستان  کے شہر ’ممانہ ‘میں مزید چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ پیر کے روز پانچ افغانی شہری احتجاج کرتے ہوئے ہلاک ہوئے تھے

مظاہرین اور ناروے کے فوجیوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں ذرائع ابلاغ نے پانچ افراد کے ہلاک ہونے کا کہا ہے جبکہ اس سے پہلے ملنی والی اطلاعات میں ناروے فوجیوں کے تصادم میں متعدد مظاہرین زخمی ہوئے تھے جبکہ ناروے کے کئی فوجی بھی زخمی ہوئے

مظاہرین نے ناروے کے فوجیوں کی بیرک پر پتھراؤ کیا تھا جس کے جواب میں ناروے کی فوج نے فائرنگ کی جس سے چار افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے

ادھر صومالیہ ، انڈونیشیا ، لبنان اور افغانستان میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر پندرہ ہو گئی ہے

افغانستان میں بارویجن فوجیوں سے مظاہرین کا تصادم

افغانستان کے شہر ’ ممانہ ‘ میں سینکڑوں افراد نے ناروے کے فوجیوں پر حملہ کر دیا جس سے متعدد نارویجن فوجی زخمی ہوگئے

حملہ آوروں نے یہ حملہ فوجیوں کی بیرک میں کیا جہاں ناروے کے فوجی مقیم تھے

 

ناٹو کے ترجمان ’ انیگبسون ‘ کا کہنا تھا مظاہرین نے ناروے کے فوجیوں پر پتھروں سے حملہ کر دیا تھا جس پر فوجیوں نے آنسو گیس کا استعمال کیا جبکہ متعدد نارویجن فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں

آٹھ مطاہرین ہلاک ہوگئے

اسلامی ممالک میں ہونے والوں مظاہروں میں ایک ہی دن میں آٹھ مطاہرین ہلاک ہوگئے، سب سے پہلے دو افراد پولیس کی طرف سے کی گئی فائرنگ میں ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جبکہ ایک زخمی بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ گیا، لبنان میں اتوار کے روز مظاہروں میں زخمی

ہونے والا ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں پیر کے روز دم توڑ گیا

انڈونیشیا میں پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ میں چار افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے جبکہ صومالیہ میں ایک عمر لڑکا مظاہرین پر کی گئی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا

ادھر بھارت کے شہر دہلی میں بھی مسلمانوں نے کارٹونوں کی اشاعت پر مطاہرہ جس پر پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس پھینکی اور لاٹھی چارج کیا

اسلامی ممالک میں کارٹونوں کی اشاعت کیخلاف مظاہرے جاری ہیں جنہوں نے تشدد کا رخ اختیا کر لیا ہے

مصر میں ہزاروں طالبعلموں اور ٹیچرز نے قاہرہ میں مطاہرہ کیا ہے

لبنان میں پیغمبر اسلام کے بارے میں شائع ہونے والے کارٹونوں کیخلاف مظاہرے کرنے والے زخمی افراد میں سے ایک شخص دم توڑ گیا ہے جبکہ افغانستان میں پیر کے روز ہونے والے مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہو گئی ہے

کئی یورپی ممالک کے اخبارات میں پیغمبر اسلام کے بارے میں شائع ہونے والے کارٹونوں کیخلاف افغانستان کے کئی صوبوں کے متعدد شہروں میں لوگوں نے مظاہرے کیئے ہیں اسلامی دنیا میں کارٹونوں کی اشاعت کیخلاف مظاہروں میں شدت آ رہی ہے

افغانستان کے صوبہ لغمان میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں دو شخص ہلاک ہو گئے ہیں

 

مظاہرین یورپی ممالک کے ان اخبارات کیخلاف مظاہرہ کر رہے تھے جن میں پیغمبر اسلام کے کارٹون شائع کیئے گئے

پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کے بعد فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے، ایک زخمی بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ گیا

ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

 

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مظاہروں میں طالبان ملوث ہیں

 

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کابل میں ڈنمارک کا سفارتخانہ بند کیا جائے اور ڈنمارک کے سفارتکار کو ملک بدر کیا جائے، جبکہ مظاہرین کا یہ بھی مطالبہ تھا کہ افغانستان میں امن فوج میں شامل ڈینش فوجیوں کو واپس بھیجا جائے

 

افغانستان کے کئی صوبوں اور متعدد شہروں میں مظاہرے کیئے گئے ہیں

 

جبکہ اتوار کو بیروت میں ڈنمارک کے سفارت خانے کو نذر آتش کرنے پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں جن میں اٹھائیس افراد زخمیو ہوگئے تھے

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

کالم۔تجزیئے

میڈیا فوکس