Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Saturday, 02 December 2006 19:29 (PST)اشاعت

طالبان کی قندھار پر قبضے کی تیاریاں

باسط اعجاز

اردو سروس ڈاٹ نیٹ، لاہور

طالبان کا کہنا ہے کہ کرزائی کی حکومت کابل تک محدود ہے

افغانستان میںبرسر پیکار طالبان نے قندھار شہر پر قبضہ کرنے کی تیاریاں پوری کر لی ہیں اور ملک نے سترہ میں سے بارہ ضلعوں میںجنگجوئوں کے لئے خاصی عوامی حمایت پائی جاتی ہے۔سات روز تک طالبان کی قید میں رہنے والے پاکستانی صحافی

سید سلیم شہزاد نے رہائی کے بعد اپنے مشاہدات کے بعد لکھا ہے کہ طالبان ان دنوں قندھار کو ملک کے باقی حصوں سے منقطع کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں

ان کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے اس کے  کے بعد آئندہ برس کے آغاز تک شہر پر باقاعدہ حملہ کر دیا جائے گا

واضح رہے افغانستان کی تاریخ میں قندھار کی فتح اہم کردار ادا کرتی رہی ہے اور کابل سے قبل اسے ہی مشکل ترین مہم قرار دیا جاتا ہے

ان دنوں طالبان قندھار ہرات ہائی وے کے ساتھ ملحقہ علاقوں میں برسر پیکار ہیں جس کا واضح مقصد شہر کو ملک کے باقی حصوں سے لا تعلق کرنا ہے

موسم سرما کے دوران تنظیم نو کے بعد طالبان قندھار پر قبضہ کرنے کے لئے مکمل جنگ کا آغاز کر دیں گے جہاں کہ نیٹو کی فوج تعینات ہے جسے پہلے ہی جنگجوئوں کی طرف سے شدید حملوں کا سامنا ہے

واضع رہے نیٹو کے افغانستان میں کنٹرول سنبھالنے کے بعد درجنوں اتحادی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات