|
رکھیں
گے
فن لینڈ کے دارالحکومت میں ہونے والے اس اجلاس میں دونوں فریقوں کے
درمیان جن امور پر بات چیت متوقع تھی ان میں توانائی،
نقل مکانی، اور چند دیگر امور شامل ہیں
لیکن پولینڈ نے روس کے ساتھ کسی شعبے میں بھی شراکت کاری کو ویٹو کر
دیا ہے
پولینڈ
کا موقف ہے کہ جب تک روس ان کے ملک سے برآمد کیے جانے والے گوشت اور
سبزیوں سے پابندی نہیں اٹھاتا وہ روس کے ساتھ کسی شعبے میں کام نہیں
کریں گے
کہا
جاتا ہے کہ روس نے پولینڈ سے گوشت کی درآمدات پر طبی وجوہات کی بنا
پر پابندی عائد کی تھی
روس ایران ایٹمی تعاون
روس کی وزارت دفاع کے ایک اعلی اہلکار نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو
امریکی مخالفت کے باوجود تہران کے ساتھ فوجی تعاون جاری رکھے گا
مہر کے
مطابق
روس نےایران کو فضائی دفاعی سسٹم ٹور ایم 1 فراہم کرنے کا آغاز
کردیا ہے اس اہلکار نے اس سے قبل کہا تھا کہ روس ایران کو میزائل کے
29 سسٹم فراہم کرے گا جن کی قیمت 70 ملین ڈالر ہے
امریکہ اور اسرائیل نے ٹور ایم 1 میزائل سسٹم ایران کو فراہم کرنے پر
اعتراض کیا تھا لیکن روس نے ان کے اعتراض کو مسترد کردیا تھا
کہاگیا
تھا کہ یہ میزائل سسٹم عام روایتی ہتھیاروں کا حصہ ہیں جس سے بین
الاقوامی فوجی معاہدے پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے چونکہ یہ صرف دفاعی
نوعیت کا سسٹم ہے |