Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Monday, 04 December 2006 17:49 (PST)اشاعت

الیگزنڈر نے اسلام قبول کر لیا تھا

 

الیگزنڈر لٹوینینکو نے اسلام قبول کر لیا تھا

لندن میں نامعلوم فرد یا افراد کی جانب سے مبینہ طور پر کیمیائی مواد سے ہلاک کیئے جانے والے سابق روسی جاسوس الیگزنڈر لٹوینیکو نے وفات سے قبل اپنے والد سے کہا تھا کہ وہ ان کی تدفین اسلامی طریقہ سے کریں

الیگزنڈر کے والد’ والٹر لٹوینکو‘ نے ’کومیر سنٹ ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہیں جب ان کے بیٹے نے بتایا کہ وہ اسلام قبول کر چکے ہیں اور ان کی تدفین اسلامی طریقہ سے کی جائے تو انہوں نے کہا کہ ’ میرے بیٹے مذہب کا مطلب تو صرف خدا کو ماننا ہے چاہے کوئی بھی مذہب ہو‘

الیگزنڈر کے والد کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی تدفین اسلامی طریقہ سے کرینگے

کہا جا رہا ہے کہ لندن میں نامعلوم افراد نے الیگزنڈڑ کو کھانے یا کافی میں جوہری کیمیائی مواد شامل کردیا تھا جس کے چند دن بعد الیگزنڈر لندن کے یونیورسٹی ہسپتال میں انتقال کر گئے

ادھر لندن نے الیگزنڈر کے بارے میں معلوم ہونے پر کہ انہیں جوہری کیمیائی مواد دیا گیا تھا جس کی وجہ سے ان کی ہلاکت ہوئی اپنا دائرہ تفتیش روس تک بڑھا دیا ہے

تفتیش کے دوران روس کی اہم شخصیات کا نام لیا جا رہا ہے کہ ان کا اس قتل میں ہاتھ ہے

الیگزنڈر کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ان کے چیچین عسکریت پسندوں کے ساتھ تعلقات تھے جس کی وجہ سے انہوں نے اسلام قبول کیا ہے

الیگزنڈر کی بیماری کی تشخیص کے بعد برطانوی اداروں نے مسافر جہازوں کو بھی چیک کیا تھا جس میں دو مسافر طیاروں میں جوہری کیمیائی جراثیموں کے نمونے پائے گئے تھے جس کے بعد ایک متاثرہ جہاش کو روس میں ہی روک دیا گیا تھا

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات