Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Wednesday, 08 November 2006 21:48 (PST)اشاعت

رمزفیلڈ عراق جنگ کے پرجوش حمایتی تھے

 

عراق جنگ کے شدید حمایتی اور قریبی ساتھی کی تبدیلی نئی پالیسی کی مظہر ہے

عراق پر امریکی حملے کی پرزور حمایت کرنے والے امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ مستعفی ہوگئے

صدر بش کا کا کہنا ہے کہ رمز فیلڈ نے عراق جنگ کے بارے امریکہ کے مفاد کےلیئے بے حد مخلصانہ انداز میں کام کیا ہے

رمز فیلڈ پر اس سے قبل بھی دباؤ ڈالا گیا تھا کہ وہ وزارت دفاع کے عہدے سے استعفی دے دیں تاہم صدر بش نے ہر موقع پر ان کا دفاع کیا

صدر بش نے ایک موقع پر رمز فیلڈ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے عہدے کی مناسبت سے بہت بہتر کام کررہے ہیں اس لیئے رمز فیلڈ مستعفی نہیں ہونگے

چند دن قبل رمز فیلڈ کے بارے میں امریکہ کے سابق جرنیلوں نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ وزیر دفاع کو استعفی دینا چاہیئے

اخباری اطلاعات کے مطابق کچھ عرصہ قبل خود کونڈو لیزا رائس اور رمز فیلڈ میں بول چال تک بند ہوگئی تھی

امریکہ کے مختلف اداروں کے سابق افسران نے رمزفیلڈ کو عراق جنگ کی ناقص حکمت عملی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا

ڈونلڈ رمز فیلڈ عراق جنگ کے شدید حمایتیوں میں سے تھے اور متعدد مرتبہ اچانک اور خفیہ طور پر عراق کے دورے بھی کر چکے تھے

ان کی اچانک تبدیلی کی ابھی تک دیگر کوئی وجوہات نہیں بتائی گئیں

رمز فیلڈ کے بعد وزارت دفاع کے عہدے کےلیئے صدر بش نے سی آئی اے کے سابق سربراہ رابرٹ گیٹس نامزد کیا ہے

وسطی مدت کے انتخابات میں ڈیمو کریٹک پارٹی کی جیت اور صدر بش کے قریبی اور عراق جنگ کے شدید حمایتی رمز فیلڈ کا استعفی صدر بش کی ایک ہی دن میں دو ہاریں کہی جا رہی ہیں

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات