Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Saturday, 11 November 2006 15:17 (PST)اشاعت

مقدمات جرمنی میں دائر کیئے جانے کا امکان ہے

 

خالد امصاری کو کئی ماہ سے آئی اے نے افغانستان میں رکھا

امریکی وزیر دفاع رمز فیلڈ جو ریپبلکن پارٹی کی ہار اور ڈیمو کریٹک پارٹی کی جیت کے بعد مستعفی ہوگئے ہیں کو انسانی حقوق کی پامالی کے حکم دینے پر مقدمات کا سامنا ہوگا

انسانی حقوق اور دیگر اقدامات کی بنا، پر ان پر مقدمات دائر کیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے

یہ مقدمات انسانی حقوق کی تنظیمیں کرینگی

انسانی حقوق تنظیموں کے ذرائع کے مطابق ان مقدمات کے ذریعے رمزفیلڈ سے ان اقدمات کی وضاحت طلب کی جائیگی جو کہ انہوں نے گوانتانا موبے اور عراق کی بدنام زمانہ جیل ابو غرائب میں قیدیوں کے ساتھ کیئے جانے کا حکم دیا تھا

واضع رہے ابو غرائب جیل میں قیدیوں پر موجودہ انسانی تاریخ کے بدترین مظالم کیئے گئے تھے جن کے بارے میں کہا گیا تھا ان مظالم کا حکم رمز فیلڈ نے دیا تھا

رمز فیلڈ امریکہ کے وزیر دفاع اور عراق پر حملوں اور امریکی فوج کو عراق میں مسلسل رکھنے کے شدید حمایتی تھے

انسانی حقوق کے چند اہلکاروں نے جرمنی میں رمز فیلڈ پر مقدمات دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے

واضع رہے جرمنی میں قانون کے تحت کسی شخص کو بھی عدالت فراہمی انصاف حصول کےلیئے طلب کر سکتی ہے

خیال رہے جرمنی کے ایک ترک نژاد جرمن نوجوان لڑکے کو چار سال تک گوانتانامو میں قید رکھا گیا جب انہیں بعد ازاں بے گناہی پر حال ہی میں رہا کردیا گیا ہے

ادھر ایک اور لبنانی نژاد جرمن شہری خالد کو سی آئی اے نے اغوا کرکے افغانستان پہنچادیا تھا جنہیں بعد ازاں زبان بند رکھنے کی دھمکیاں دے کر کئی ماہ بعد رہا کردیا تھا

ان افراد کے اغوا اور بے گناہی پر جرمن حکومت پر گذشتہ دنوں شدید دباؤ ڈالا گیا تھا کہ امریکہ اس بارے وضاحت طلب کرے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات