|
مختلف
عیسائی فرقوں کے ایک سو زائد گرجا گھر ہیں
تاہم ترکی
سے مطالبہ کیا جاتا رہا ہے کہ ترکی مذہبی آزادی کو فروغ دے
پوپ
بینیڈیکٹ نے چند ہفتے قبل پیغمبر اسلام کے بارے جرمنی میں ایک بیان
دیا تھا جس کے رد عمل میں مسلم ممالک میں ان کیخلاف شدید مطاہرے ہوئے
تھے
پوپ
بینڈیکٹ سکسٹین کے دورہ ترکی کے بارہ میں کہا جا رہا ہے کہ یہ دورہ
مسلم اور عیسائی مذاہب کے درمیان ڈائیلاگ اور ایک دوسرے کو قریب لانے
کےلیئے کیا گیا ہے
تاہم
بینیڈیکٹ کے دورہ کا اصل مقصد ترکی میں اڈو ڈوکس کے بڑے رہنما سے
ملاقات کرنا اور دونوں فرقوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا تھا
واضع رہے
اڈو ڈوکس عیسائی فرقہ پوپ کو نہیں مانتا اور اڈو ڈوکس اور کیتھولک
عیسائی فرقوں میں ایک ہزار سال سے شدید اختلافات چلے آ رہے ہیں
لیکن پوپ
بینیڈیکٹ کے دورہ ترکی میں دونوں عیسائی فرقوں کے بڑوں نے ایک دوسرے
سے ہاتھ ملایا اور ایک دوسرے کے قریب آنے کا عندیہ دیا ہے
پوپ
بینیڈیکٹ سکسٹین نے ترکی کے شہر استنبول کی تاریخی جامعہ مسجد کا بھی
دورہ کیا
مسجد کے
دورہ کے دوران طے کیا گیا تھا کہ پوپ بینیڈیکٹ گلے میں صلیب ڈال کر
مسجد میں نہیں جائینگے تاہم بعد ازاں اسے پروگرام کو مسترد کردیا گیا
اور بینیڈیکٹ گلے میں ایک بڑی صلیب پہن کر مسجد گئے
مسجد کے
امام اور خطیب نے پوپ بینیڈیکٹ کو مسجد کی تاریخ کے بارے میں تفصیل
سے بتایا جسے بینیڈیکٹ نے بہت غور سے سنا
بینیڈیکٹ
سکسٹین نے مسجد میں دعا بھی کی اور مسلمانوں کی طرح ناف پر ہاتھ
باندھ کر دعا پڑھی
تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ بینیڈیکٹ
کے دورہ ترکی سے دونوں مذاہب کو ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد ملے گی |