Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Monday, 04 December 2006 18:04 (PST)اشاعت

ڈیمو کریٹک کی جیت ، دوسرا شکار جان بولٹن بنے ہیں

 

رمز فیلڈ کی طرح جان بولٹن بھی بش کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے

ڈویمو کریٹک کی انتخابات میں جیت کے بعد بش انتظامیہ کے دو اہم شخصیات وزیر دفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ کے بعد جان بولٹن دوسرے اعلی عہدیدار ہیں جو مستعفی ہوگئے ہیں

ڈیموکریٹک کی سینیٹ میں اکثریت کے پیش نظر سینیٹ میں جان بولٹن کے بارے فیصلہ کیا گیا کہ وہ اقوام متحدہ میں بطور امریکی سفیر مزید کام نہیں کرینگے

جان بولٹن کا عہدہ خطرے میں

رمز فیلڈ کے بعد جان بولٹن امریکی صدر بش کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے تاہم ڈیمو کریٹک پارٹی کی حالیہ جیت کے بعد دونوں اہم شخصیات کو اپنے عہدوں سے فارغ ہونا پڑا

جان بولٹن پچھلے برس اقوام متحدہ میں امریکہ کے سفیر تعینات ہوئے تھے

جان بولٹن کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ سخت گیر سفیر ہیں جبکہ انہوں نے حالیہ تنازعہ میں اسرائیل کیخلاف قرادادیں بھی مسترد کردیں تھیں

حالیہ انتخابات میں ڈیمو کریٹک کی جیت کے بعد صدر بش کی جماعت اب اکثریت میں نہیں رہی جس کی وجہ سے صدر بش اب اپنی مرضی کے فیصلے کرنے سے معذور ہیں

جان بولٹن کو صدر بش نے مخالفت کے باوجود اقوام متحدہ کا سفیر نامزد کیا تھا جبکہ رمز فیلڈ کے عہدہ چھوڑنے سے چند ہی روز قبل صدر بش نے کہا تھا کہ رمز فیلڈ عراق کے بارے میں بہترین پالیسی بنانے والے اور ایک محنتی شخص ہیں اور انہیں کسی صورت اس عہدے سے فارغ نہیں کیا جائیگا

تاہم ڈیمو کریٹک کی جیت کے دو دن بعد انہیں عہدہ چھوڑنا پڑا تھا

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات