|
واشنگٹن سے
باوثوق ذرائع کے مطابق اس اسٹڈی گروپ نے پانچ نکاتی سفارشات مرتب کی
ہیں جس کی تفصیلات فعل حال جاری نہیں کی گئیں
تاہم اسٹڈی
گروپ کے ایک اہم رکن کا کہنا ہے کہ اس نئی حکتم عملی کا پس منظر یورپ
سے تعلق رکھنے والے ایک مسلم تھنک ٹینک کی سفارشات پر مبنی ہے
اس میں امریکی کنٹرول کے ساتھ ساتھ عراق میں
امریکی افواج کی مرحلہ وار واپسی ہے
واضع رہے چند ماہ قبل اوآئی سی مبصر فیصل
محمد نے اقوام متحدہ اور امریکن اسٹڈی گروپ کو عراق سے امریکی فوج کی
مرحلہ وار واپسی اور ان کی جگہ غیر جانبدار مسلم ممالک کی افواج جن
میں بنگلہ دیش، انڈونیشیا اور ملائیشیا کی افواج شامل ہیں بطور امن
فوج تعینات کرنے کا مشورہ دیا تھا
فیصل محمد کی مرتب کردہ سفارشات میں بھی
ایسے اقدامات کی واضع نشاندہی کی گئی تھی جن سے عراق کا کنٹرول
امریکہ اور عراق کے پاس رہے گا
تاہم تمام
افواج اوآئی سی کے تعاون سے ےعینات کی جائینگی |