Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Saturday, 02 December 2006 11:19 (PST)اشاعت

ایران،شمالی کوریا پرپابندیوں سے مسئلہ حل نہیں ہوگا

 

ایران اور شمالی کوریا پر پابندیوں سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، البرادی

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ محمد البرادعی نے ایران اور شمالی کوریا کے ایٹمی معاملے کے بارے میں انعطاف کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پابندیوں سے معاملہ حل نہیں ہوگا ٹوکیو میں ایک اخباری کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا

 کہ محض پابندیا ں عائد کرنے سے یہ معاملہ حل نہیں ہوگا

پابندیوں پر توجہ مرکوز رکھنے کے علاوہ شمالی کوریا کو مذاکرات کی میز پر لانے کے سلسلے میں کوششیں ہونی چاہییں اور دیکھنا چاہیے کہ شمالی کوریا اس سلسلے میں کچھ نرمی دکھائے گا یا نہیں ؟ جس کے نتیجے میں شمالی کوریا کا ایٹمی بحران ختم کرنے میں مدد مل  سکے

محمد البرادعی کا کہنا ہے کہ یہی صورتحال ایران کے ایٹمی معاملے کے سلسلے میں بھی اختیار کرنی چاہیے البرادعی نے کہا کہ اگر شمالی کوریا ہری جھنڈي دکھا دے تو ایٹمی ایجنسی کے معائنہ کار شمالی کوریا واپس جانے کے لئے تیار ہیں

مہر کے مطابق  سکیورٹی کونسل نے شمالی کوریا کے پہلےایٹمی تجربے کے بعد اس پرمزید پابندیاں عائد کی ہیں جبکہ امریکہ اور یورپی ممالک  ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کے خلاف بھی پابندیاں عائد کرانے کی کوشش کررہے ہیں

تاہم  اس سلسلے میں چین اور روس کی مخالفت کا انھیں سامنا ہے ادھرشمالی کوریا نے چھ فریقی مذاکرات میں واپس آنے پر آمادگی کا اظہار بھی کیا ہے

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات