|
ترجمان
نے
کہا کہ
ایران
کی پرامن ایٹمی سرگرمیاں
بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں
ہیں انھوں
نےکہا
کہ یہ آئي اے ای اے کا فریضہ ہے کہ وہ اراک میں بھاری پانی کے
پروجیکٹ میں ایران کی مدد کرے
محمد
علی حسینی نے کہا ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں روس کا
موقف دوسرے ملکوں کے مقابلے میں زیادہ حقیقت پسندانہ ہے ترجمان نے
عراق اور لبنان میں حالیہ
دہشت
گردانہ کارروائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ
واقعات امریکہ کی غلط
اور
بہیمانہ
پالیسیوں کا نتیجہ
ہیں انھوں
نے کہا کہ امریکہ کو اپنی پالیسیوں کو بدلنا چاہیے
ترجمان
نے
کہا کہ عراقی عوام امریکہ کی غلط غیر دانشمندانہ پالیسیوں کا تاوان
ادا کررہے ہيں
جبکہ
امریکی حکام بدستور اپنی
غلط
پالیسیوں پر اصرار کررہے ہیں وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا امریکی
حکام کے حالیہ بیانات اورعراق و ویتنام کی صورتحال کو
یکساں
قراردینا
اس بات کی علامت ہے کہ وہ عراق میں ناکام ہوچکے ہیں
مہر کے مطابق
ترجمان
محمد علی حسینی نے لبنان کے حالیہ واقعات کی طرف بھی اشارہ کیا اور
کہالبنان کے وزیر صنعت پیئر جمیل کا قتل ان لوگوں نے کیا ہے جو
لبنانی عوام کے مفادات کے مخالف ہیں
انہوں نے
کہا کہ
ایران
کا
اس بات پر یقین
ہے کہ لبنان کی حکومت ،عوام اور مختلف گروہ اور جماعتیں اس بات کی
بھر پور
صلاحیت رکھتی ہیں کہ اپنے ملک کا نظم و نسق خود چلاسکیں اور اس میں
بیرونی
مداخلت کی کوئی ضرورت نہیں ہے |