|
جبکہ صرف بارہ نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیئے معاہدے کے حامیوں نے
اسےدونوں ممالک کے
عمیق
رشتوں کے لیئے تاریخی پیش رفت قرار دیا ہےامریکی کانگریس کی طرف سے
ہندوستان
کے ساتھ جوہری سمجھوتے کی منظوری کے بعد ایک طرح سے امریکہ نے
ہندوستان
کو باضابطہ طور پر ایک جوہری طاقت تسلیم کرلیا ہے
امریکی سینیٹ میں
ہندوستان
کے ساتھ جوہری معاہدے کے قانون پر دس گھنٹے کی بحث کے بعد اس کو رائے
شماری کے لیئے پیش کیا گیاکچھ سینیٹروں کا خیال تھا کہ یہ معاہدہ
جوہری عدم پھلاؤ کی عالمی کوششوں کے مفاد میں نہیں ہے معاہدے پر
تحفظات رکھنے والے سینیٹروں نے اسے ایک بہت بڑی غلطی اور عالمی امن
کے لیئے خطرناک قرار دیاان کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب دنیا کو
ایران اور شمالی کوریا کے جوہری پروگراموں پرتنازع کا سامنا ہے،
امریکہ کا بھارت جیسے ملک کے ساتھ نیوکلیئر سمجھوتہ کرنا عالمی امن
کے لئے
خطرناک ثابت ہوسکتا ہے
مہر
کے مطابق
امریکی سینیٹ سے اس معاہدے کی منظوری سے گزشتہ کئی دہائیوں سے جوہری
عدم پھلاؤ کے لیئے امریکی کوششوں
پر پانی پھر جائے گا اور اسکی اس سلسلے میں دوگانہ پالیسی مزید آشکار
ہوجائے گی
مبصرین کا خیال ہے کہ اب امریکہ کو شمالی کوریا اور ایران کے پرامن
ایٹمی پروگرام کے بارے میں واویلا نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس کی
مکارانہ پالیسی عالمی برادری پر مزید واضح ہوگئی ہے
امریکہ اپنے مفادات میں کام کررہا ہے اس کو عالمی امن کے خطرے میں
پڑنے کا کوئی خوف نہیں ہے کیونکہ وہ عالمی امن کو ایک حربے کے طور پر
استعمال کررہا ہے
|