Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Monday, 04 December 2006 15:53 (PST)اشاعت

ہوگو شاویز امریکہ کے سخت مخالف ہیں

 

ہوگو شاویز امریکہ کے سخت مخالف ہیں

ونیزوئلا کے صدر ہوگو شاویز کو عوام نے مزید چھ سال کے لئے صدر منتخب کرلیا ہے شاویز امریکہ کے سخت مخالفین میں شامل ہیں اطلاعات کے مطابق ونیزوئلا میں لوگوں کی واضع اکثریت نے امریکہ مخالف سوشلسٹ صدر ہوگو شاویز کو ووٹ دے

کر ان کے آٹھ سالہ دور اقتدار کو چھ سال کے لیے مزیدبڑھا دیا ہے

ابتدائی سرکاری نتائج کے مطابق رات گئے تک اٹہتر فیصد ووٹ گنے جا چکے تھےصدر ہوگو شاویزنے اکسٹھ فیصد ووٹ لےکر جیت کا اعلان کیا

جبکہ ان کے مخالف امیدوار گورنر مینیول روزالس صرف اڑتیس فیصد ووٹ حاصل کر سکے

 ہوگو شاویز کی جیت کے سرکاری اعلان کے فوراً بعد دارالحکومت کراکس میں ان کے طرفداروں نے رات بھر آتشبازی کی اور پٹاخے چھوڑے

جیت کےجشن کا محور صدر شاویز کی رہائش گاہ تھی جہاں موسلادھار بارش کے باوجود ان کےحامیوں کی بڑی تعداد جیوشاویز کے نعرے لگاتی رہی

واضح رہے کہ ونیزوئلا تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم، اوپیک، کا اہم رکن ہے۔ تیل اور گیس کے وسیع ذخائر کی وجہ سے وینزویلا لاطینی امریکہ کا اہم ترین ملک سمجھا جاتا ہے

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات