Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Sunday, 12 November 2006 11:02 (PST)اشاعت

سلامتی کونسل میں مسلمانوں کو ویٹو کا حق دیاجائے

 

امریکہ اسرائیل کیخلاف تیس سے زائد قراردادیں ویٹو کرچکا ہے

اوآئی سی مبصر فیصل محمد نے سلامتی کونسل میں اسرائیل کیخلاف پیش کی جانے والی قرارداد کو امریکہ کی جانب سے ویٹو کرنے پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی حوصلہ افزائی قرار دیا ہے

انہوں نے کہا کہ ایک واحد سپرپاور کی حثیت سے امریکہ کا جانبدارانہ رویہ انتہائی افسوسناک ہے

ایک امریکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکہ کی جانب سے بار بار مسلمانوں کے تحفظات کو نظر انداز کیا جانا مناسب نہیں

ان کا کہنا تھا کہ اس سے یہ بات واضع ہوگئی ہے کہ سلامتی کونسل مسلمانوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو گئی ہے

انہوں نے اپنے سابق موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں اصلاحات کرکے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں مسلمانوں کو نمائندگی دی جائے

فیصل محمد کا کہنا تھا کہ اگر نہیں کیا جاتا تو سلامتی کونسل کے مستقل ارکان سے ویٹو کا حق واپس لیا جائے تاکہ مفادات کے تحفظ میں توازن پیدا کیا جائے

واضع رہے امریکہ سلامتی کونسل میں اسرائیل کیخلاف پیش کی جانے والے اب تک کی تیس سے زائد قراردادوں کو ویٹو کرچکا ہے

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات