Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Monday, 13 November 2006 13:51 (PST)اشاعت

اسرائیل کی تباہی اس کا مقدر ہے ، احمدی نژاد

 

تباہی اسرائیل کا مقدر ہے ، احمدی نژاد

ایران کے مذہبی سرپیم لیڈر آیت اللہ  علی خامنہ ای نے صوبہ سمنان کے گرمسار شہر میں ایک عظیم الشان عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حکومت کی بنیادیں ہل چکی ہیں

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سالوں کی نسبت امریکی اور اسرائیلی حکومتیں بہت کمزور ہوچکی ہیں 

انھوں نے شہر کے مختلف طبقات سے متعلق افراد کے اجتماع میں دشمنوں کی کمزوری اور اسلامی نظام کی مضبوط اورمستحکم پوزيشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں امریکہ اور اسرائیلی حکومت کی شکست فاش اللہ تعالی کی ایک خاص عنایت تھی

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح دنیا والے یہ بات اچھی طرح جان لیں کہ بڑی طاقتوں کی نام نہاد طاقت کس قدر کھوکھلی ہے

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا  کہ آج دنیا کی سیاست بدل چکی ہے اور امریکہ جن علاقوں کواپنے لئے پرامن سمجھتا ہے ان میں امریکہ کی تمام تر کوششوں کے باوجود ایسی حکومتیں قائم ہورہی ہیں جو امریکہ کی سخت مخالف ہیں

ان کا کہنا تھا  کہ ایرانی عوام پہلے کی نسبت اب بہت قوی اور مضبوط ہیں اور دشمن میں اب اتنی ہمت نہیں کہ وہ ایرانی عوام کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھ سکے

 انھوں نے کہا کہ ہمارے سپاہی اسلحہ کے زور پر نہیں بلکہ اللہ تعالی کی بے پناہ طاقت اورایمان کے بھروسے پر لڑنے کے عادی ہیں

ادھر ایران کے صدر احمدی نژاد نے ایک مرتبہ پھیر اسرائیل کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے فلسطینیوں کی ہلاکت کیخلاف مسلم ممالک کو یک آواز ہونا چاہیئے

انہوں نے کہا کہ ’ تباہی اسرائیل کا مقدر ہے‘

احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ مسلمان ممالک کو اسرائیل کیخلاف یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات