Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Saturday, 11 November 2006 22:46 (PST)اشاعت

افغانستان میں نیٹو کے درجنوں فوجی ہلاک ہوچکے

 

طالبان نے اپنے حملوں میں شدت پیدا کردی ہے

افغانستان میں طالبان نے نیٹو اور افغانستان کے سینتالیس فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے

طالبان کے ترجمان کے مطابق حملے میں دس فوجی گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں

تاہم نیٹو فوج نے تاحال ان حملوں اور ہلاکتوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی

طالبان کے ترجمان قاری یوسف نے نامعلوم مقام سے بات کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ جنوبی افغانستان کے علاقے پشمال ، پنجوائی ، ترگنادات اور سپیروان میں گھاٹ لگا کر متعدد فوجی گاڑیوں پر اچانک حملہ کرکے گاڑیاں تباہ کردیں

ایک اور مقام پر فوج کی گاڑیوں پر حملہ کیا گیا جس میں افغان فوج کے دو سینئر افسروں کو ہلاک کردیا گیا

واضع رہے گذشتہ دنوں نیٹو نے یورپی ممالک سے مزید فوج افغانستان بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا

نیٹو کا کہنا تھا کہ اگر مزید فوج افغانستان نہ بھیجی گئی تو افغانستان سے جانا پڑ سکتا ہے

ادھر طالبان نے بھی گذشتہ دنوں نیٹو کو ایک بار پھر واریننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ نیٹو امریکہ کےلیئے اپنے فوجی نہ مروائے

نیٹو کی افغانستان آمد پر طالبان نے نیٹو کو دھمکی دی تھی کہ اس پر شدید حملے کیئے جائینگے تاہم نیٹو کا کہنا تھا کہ وہ کچھ ہی عرصہ میں افغانستان سے دہشتگردوں کا خاتمہ کردینگے

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات