Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Sunday, 03 December 2006 20:14 (PST)اشاعت

نیٹو ہر افغانی کو دہشتگرد سمجھتی ہے، اسپیکر

 

نیٹو کا کہنا ہے طالبان سے مقابلہ میں انہیں مشکلات کا سامنا ہے

نیٹو فوج کے قندھار کے قریب فوجی قافلے پر خود کش حملہ آور نے اچانک حملہ کردیا جس کے بعد اتحادی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کرکے متعدد افراد کو ہلاک جبکہ کم از کم نو کو زخمی کردیا

افغانستان پارلیمنٹ کے اسپیکر خالد پشتون

کا کہنا تھا کہ نیٹو ہر افغانی کو دہشتگرد سمجھتی ہے

افغانستان میں ’ایساف‘ فوجیوں نے اس وقت عام شہریوں پر فائرنگ کردی جب ان کے فوجی قافلے کو نامعلوم شخص نے خود کش دھماکے کا نشانہ بنایا

عینی شاھدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے کچھ دیر بعد اچانک فائرنگ کر دی گئی جس میں کئی افراد ہلاک ہوگئے

ادھر دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے جس میں خود حملہ آور بھی شامل ہے

خالد پشتون کا کہنا تھا کہ فوج کی فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں

تاہم وزیر داخلہ ضرار احمد کا کہنا ہے کہ ایک افغانی شہری ہلاک ہوا ہے

پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا تھا میں اور افغانستانی عوام اس واقع کی مذمت کرتے ہیں جبکہ نیٹو ہر افغانی کے ساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک کرتی ہے

جبکہ نیٹو نے اس واقع کی تصدیق یا تردید نہیں کی

خود کش حملہ آور نے برطانوی فوجیوں کے قافلے کو نشانہ بنایا تاہم برطانوی فوجیوں کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے

ادھر طالبان نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے نیٹو کا ایک ہیلی کاپٹر مارگرایا ہے جس میں تین افراد سوار تھے جو ہلاک ہوگئے ہیں

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات