Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Wednesday, 29 November 2006 16:25 (PST)اشاعت

امریکہ کا عراق میں منصوبہ ناکام ہوگیا، خامنہ ای

 

دہشتگرد امریکیوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں، خامنہ ای

ایران کے سرپیم لیڈر آیت اللہ  خامنہ ای نے عراقی صدر جلال طالبانی اور اس کے ہمراہ وفدکے ساتھ ملاقات میں کہا  ہے کہ عراق میں بد امنی اور بحران اس وقت اہم مسئلہ ہے بحران کا استمرار اور عوامی قتل عام اورخطے کے ممالک کے لئے بھی حظرے اور پریشانی کا سبب

 ہیں

انہوں نے کہا کہ ایران عراق میں امن و سلامتی برقرار کرنے کے لئے ہر اقدام اٹھانے کے لئے آمادہ ہے اور عراق میں امن و سلامتی بر قرار کرنے میں عراقی حکومت کو تعاون پیش کرنا ایران کا انسانی ، اخلاقی اور دینی فریضہ ہے

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران عراق کو آباد ، آزاد اور ترقی و پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن دیکھنا چاہتا ہے اور ایرانی شہروں کی طرح عراقی شہروں کو پرامن دیکھنے کا خواہشمند ہے  انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت کی درخواست پر ایران عراق کی ہر طرح کی مدد اور تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہے

انہوں نے کہا  کہ عراق میں بحران کا مقصد عوامی حکومت کو کمزور بناناہے اور وہ لوگ جو عراق کے لئے منصوبہ لیکر آئے تھے ان کا وہ منصوبہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکا ہے لہذا وہ حالات کو مزيد متزلزل کرنے کی کوشش کررہے ہیں دہشت گرد  گروپ امریکیوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں

خامنہ ای نے کہا کہ عراق میں بحران اور بد امنی ایجاد کرنے والے افراد شیعہ اورسنی جنگ کے پیچھے خود کو پنہاں کرتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ شیعہ اور سنی ہمیشہ سے ایک دوسرے کے ساتھ رہے ہیں اور رہیں گے اور انکے درمیان کوئی جھگڑا اور خصومت نہیں ہے

انہوں نے کہا کہ عراق میں بد امنی کی اصل وجہ امریکی سیاست ہے جو مختلف طریقوں سے اجرا ہوتی ہے

ان کا کہنا تھا کہ اگر سکیورٹی کا معاملہ  مکمل طور پر عراقی عوام اور حکومت کے حوالے کردیا جائے تو عراق میں بہت جلدامن برقرار ہوجائے گا

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات