Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Saturday, 14 October 2006 23:16 (PST)اشاعت

شمالی کوریا کے سفیر نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا

 

قرارداد امریکی دباؤ پر پاس ہوئی ہے شمالی کورین سفیر

امریکہ کی بھرپور کوششوں سے شمالی کوریا پر ہفتے کے روز پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں

گذشتہ روز روس اور امریکہ اس بات پر متفق ہو گئے تھے کہ شمالی کوریا پر پابندیاں عائد کی جائیں

سلامتی کونسل کے اجلاس میں شمالی کوریا کے سفیر نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور اخباری نمائندوں کے سامنے ایک بیان میں کہا کہ ’’ یہ گینگسٹر ٹولہ ہے ، اور یہ شمالی کوریا کیخلاف اعلان جنگ ہے ‘‘

سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکی سفیر جان بولٹن نے شمالی کوریا کے سفیر کے بائیکاٹ کے بعد خالی کرسی کی طرف ہاتھ میں پکڑی پینسل سے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص ایک ماہ میں تیسری مرتبہ واک آؤٹ کر گیا

امریکہ کی کوششوں سے ’’ جسے شمالی کوریا نے دیگر ممالک پر دباؤ کا نام دیا ہے ‘‘ شمالی کوریا پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں ان پابندیوں میں فوجی ساز وسامان کے علاوہ لکژری سامان بھی شامل ہے

مذکورہ پابندیوں میں امپورٹ ایکسپورٹ بھی شامل ہیں جنہیں اقصادی پابندیوں کا نام دیا گیا ہے

شمالی کوریا کے خلاف پندرہ ووٹ ڈالے گئے جو قرارداد کی حمایت میں تھے جبکہ قرارداد کی مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں ڈالا گیا

روس اور چین نے بھی شمالی کوریا کیخلاف ووٹ دیا

تاہم اس سے قبل روس کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کیخلاف طاقت کا استعمال نہ کیا جائے

چین کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی مخالفت کی وجہ یہ ہے کہ اس کے پڑوس میں ایک ایٹمی طاقت ابھر رہی ہے جسے روکنا چین کےلیئے ضروری ہے

شمالی کوریا پر لگنے والی پابندیوں میں فوجی سازوسامان جس میں جدید ٹیکنا لوجی ، ٹینک ، جنگی جہاز ، فوجی بحری جہازوں کا سازوسامان شامل ہے

شمالی کوریا نے اس قرارداد کو اس کیخلاف اعلان جنگ قرار دیا ہے

واضع رہے شمالی کوریا پر کئی برسوں سے بظاہر پابندیاں عائد ہیں جس سے اب تک لاکھوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات