|
امريكي
ميزائل ڈيفنس سسٹم كي تنصيب كے منصوبے كو ماسكو كے ليے سيكيورٹي خطرہ
قرارديا ہے
ماسكو ميں
صحافيوں سے بات كرتے ہوئے جنرل يوري بالويسكل نے كہا كہ پيانگ يانگ
ايسي ٹيكنالوجي حاصل نہيں كرسكا جس كے ذريعے ايٹمي وارہيڈ كو
ميزائلوں ميں نصب كيا جاسكے
’مہر‘ کے
مطابق
ان كا
كہنا تھا كہ ايٹمي ہتھياروں كي پيداوار اور تجربے كے باوجود شمالي
كوريا ايٹمي وارہيڈ لے جانے والے ميزائلوں كي تياري سے بہت دور ہے
جنرل يوري
بالويسكل نے كہا كہ انہيں پيانگ يانگ كے ايٹمي تجربے كے مقاصد كا پتہ
نہيں ليكن شمالي كوريا كي جانب سے دوسرے ايٹمي تجربے كو خارج از
امكان نہيں كہا جاسكتا
روسي
وزارت دفاع كے ايك عہديدار نے مشرقي اور وسطي يورپ ميں امريكي ميزائل
ڈيفنس سسٹم كي مجوزہ تنصيب كو روس كے ليے سيكيورٹي خطرہ قرار ديا ہے
روسي
وزارت دفاع كے محكمہ بين الاقوامي فوجي تعاون كے سربراہ نے امريك اور
اس كے اتحاديوں پر زور ديا ہے كہ وہ ايسي كسي بھي يك طرفہ كارروائي
سے بازر ہيں ورنہ روس جوابي كارروائي كرنے پر مجبور ہوجائے گا
ادھر امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس نے
ٹوکیومیں وزیر خارجہ جاپان سے اپنی ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ
جاپان اور جنوبی کوریا کی دفاعی ضروریات کو مد نظر رکھے ہوئے ہے اور
امریکہ جاپان اور جنوبی کوریا کا دفاع کریگا
رائس کا کہنا تھا کہ جاپان اور جنوبی کوریا
کو جوہری ہتھیار بنانے کی ضرورت نہیں ہے |