Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Monday, 23 October 2006 22:23 (PST)اشاعت

یورینیم کی افزودگی کے موقف سے نہیں ہٹیں گے،ایران

 

اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایران

ایران نے اس کیخلاف سلامتی کونسل کی طرف سے پابندیاں عائد کروائے جانے کی دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ پابندیاں ایران کے موقف کو دبا نہیں سکیں گی ، ایران کا کہنا ہے کہ یورینیم کی افزودگی کسی صورت بند نہیں کی جائیگی

تاہم ایران نے کہا ہے کہ وہ یورپ کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام کے بارے بات چیت کےلیئے تیار ہے

ايران كے وزير خارجہ منوچہر متكي نے كہا ہے كہ ايٹمي معاملے ميں ايران كا موقف واضح ہے اور وہ يہ كہيورينيم كي افزودگي متوقف كرنےكا كوئي جواز نہيں ہے

انھوں نے كہا كہ ايران مذاكرات كے لئے كسي پيشگي شرط كو قبول نہيں كرےگا

 متكي نے كہا كہ ايران كے ايٹمي معاملے كا حل صرف مذاكرات كے ذريعہ ہي ممكن ہے

انھوں نے كہا كہ مذاكرات ميں طے پانے والے امور پر بعد ميں گفتگو كي جاسكتي ہے

 منوچہر متكي نے كہا كہ پرامن ايٹمي ٹيكنالوجي كا حصول ايران سميت ہر ملك كا حق ہے اور ديگر تمام ممالك كي طرح ايران بھي اپنے حق سے ہرگز دستبردار نہيں ہوگا

واضع رہے امریکہ کی کوششوں سے شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کے ذریعے پابندیاں عائد کروائے جانے کے بعد کہا جا رہا ہے کہ ایران کیخلاف پابندیوں کا امکان بڑھ گیا تاہم مبینہ طور پر یورپ تاحال اس حق میں نہیں کہ ایران پر پابندیاں عائد کی جائیں

ایران کے صدر احمدی نژاد نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ اگر ایران پر پابندیاں عائد کی گئیں تو ایران بھی یورپ کیخلاف پابندیاں عائد کرے گا

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات