Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Friday, 20 October 2006 19:16 (PST)اشاعت

اسرائیلی وجود مغربی سازش ہے ، احمدی نژاد

 

احمدی نژاد نے اسرائیلی وجود کو مغربی سازش قرار دیا

ایران کےصدر احمدي نژاد نے تہران ميں نماز جمعہ كے خطبوں سے قبل عالمي يوم قدس كے موقع پر لاکھوں نماز یوں سے خطاب كرتےہوئے كہا ہے كہ آج بيت المقدس كا دفاع در حقيقت انساني كرامت و شرافت اور اقدار كا دفاع ہے انھوں نے كہا كہ فلسطين

 كا دردناك معاملہ فلسطينيوں يا مسلمانوں كا معاملہ نہيں بلكہ يہ انسايت كا ايك عالمي معاملہ ہے كيونكہ آج فلسطين ميں انسانيت كے اقدار كو اسرائيل بري طرح پامال كررہا ہے اور انساني شرافت اور كرامت كے ساتھ اسرائيل بازي كررہا ہے

صدر احمدي نژاد نے كہا كہ اسرائيل نے فلسطيني عوام كي آبائي سرزمين كو غصب كرركھا ہے انكے جينے كے حقوق انكي آزادي اور انكے جمہوريت كے حق كو اسرائيل نے سلب كرركھا ہے اوراس سلسلے ميں حقوق انساني ، آزادي اور جمہوريت كے مدعي مغربي ممالك اسرائيل كي حمايت كررہے ہيں

احمدي نژاد نے كہا كہ مغربي ممالك نے اپنے سياسي اور اقتصادي مفادات كي حفاظت كے لئے اسرائيل كو عالم اسلام كے قلب ميں وجود بخشا ہے تا كہ اس كے ذريعہ علاقے كے ممالك كو اپنے زير اثر ركھ سكيں صدر احمدي نژاد نے كہا كہ بعض ممالك نے اس بات كو بہانہ بنا ركھا ہے كہ 6 ملين اسرائيلي مارےگئے اور يہ كہ 2500 سال پہلے اسرائيلي اس علاقے ميں زندگي بسر كرتےتھے اور يہ انكا آبائي علاقہ ہے

صدر نے كہا كہ كئي ملين فلسطينيوں كو بے گھر كركے ان كے گھروں ميں اسرائيليوں كو بسانا اور انكے ساتھ دلجوئي كرنا بے معني ہے صدر احمدي نژاد نے كہا كہ ايران ہولوكاسٹ كے بارے ميں مختلف ممالك كے ماہرين كي ايك منصف مزاج تحقيقي ٹيم تشكيل دينے كے لئے آمادہ ہے اگر مغربي ممالك  تحقيق كے نتائج كي مخالفت نہ كريں تاكہ يہ معاملہ صاف و شفاف ہوجائے

انھوں نے كہا كہ فلسطين فلسطينيوں كے متعلق تھا اور ہے اس سرزمين پر كبھي بھي يہودي ساكن نہيں رہے ہيں اگر ہولوكاسٹ ميں كوئي حقيقت ہے بھي تو يہ حقيقت يورپ ميں واقع ہوئي ہے اور يورپيوں كے گناہ كا تاوان فلسطيني عوام كوادا نہيں كرنا چاہيے

ایرانی صدر نے كہا كہ فلسطيني معاملے كا ايك ہي حل ہے اور وہ يہ كہ آوارہ اور بے گھر فلسطينوں كو لاكر انكے آبائي وطن ميں بسايا جائے اور فلسطين كے رہنے والے تمام مسلمان ، عيسائي اور يہودي فلسطيني انتخابات كے ذريعہ حكومت تشكيل ديں اور باہر سے لاكر بسائے گئے يہودي اور صيہونيست اپنے اپنے ممالك كو واپس چلے جائيں ليكن يہ منطقي اور اخلاقي حل اسرائيل نواز سامراجي طاقتوں كو قبول نہيں كيونكہ وہ ظلم اور ظالم كي حامي ہيں

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات