|
دن اردو سروس ڈاٹ نیٹ کے قارئین اور سامعین میں اضافے کی شروعات اردو سروس
ڈاٹ نیٹ کے آغاز سے کم و بیش تین ماہ بعد عمل میں آئی جس کے بعد اس تعداد
میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا گیا
اردو سروس ڈاٹ نیٹ کی نیوز کا منفرد انداز اور قارئین و سامعین کے مشوروں
اور تجاویزات کو مد نظر رکھتے ہوئے اردو سروس ڈاٹ نیٹ کی ٹیم ساتھ ساتھ
سروس کی بہتری کے لیئے تبدیلیاں بھی لاتی رہی جس کے نتیجے میں جہاں ایک
جانب اردو سروس ڈاٹ نیٹ جرمنی کے سابقہ قارئین اور سامعین مطمن ہوتے چلے
گئے وہیں نئے قارئین و سامعین اردو سروس ڈاٹ نیٹ جرمنی کو پسند کرنے لگے
اردو سروس ڈاٹ نیٹ کی جس کارکردگی کو قارئین و سامعین نے بے حد پسند
کیا وہ اردو سروس ڈاٹ نیٹ کی غیر جانبداری تھی
نیوز کوئی بھی ہو کہیں سے بھی ہو کسی کی بھی ہو اردو سروس ڈاٹ نیٹ جرمنی کو
مذکورہ نیوز کو اس کے اصل پیرا میں قارئین اور سامعین کے سامنے ایمانداری
کے تقاضے کو پورا کرتے ہوئے پیش کی
تاہم اردو سروس ڈاٹ نیٹ جرمنی میں ایک کمی کا سامنا تھا اور وہ تھا اردو
سروس ڈاٹ نیٹ جرمنی کو’’ رجسٹرڈ ‘‘ کروانا
اردو سروس ڈاٹ نیٹ جرمنی ، جرمنی اور یورپی یونین کے قانون کے تقاضے پورا
کرتی ہوئی آگے ہی آگے بڑھ رہی تھی تاہم اردو سروس ڈاٹ نیٹ جرمنی کو ایک
منفرد نیوز سروس اور پرائیویٹ نیوز ادارہ بنانے کےلیئے رجسٹرڈ کروانا ضروری
تھا جس سے سامعین اور قارئین کو ایک منفرد نیوز سروس اور ادارہ دیا جاتا
اس سے قبل اردو سروس ڈاٹ نیٹ کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے چلایا جا رہا
تھا تاہم اب ادارے کو ایک پرائیویٹ نیوز ایجنسی کی حثیت حاصل ہو گئی ہے
اردو سروس ڈاٹ نیٹ اس وقت دنیا کے کئی ممالک کو از خود کوور کر رہی ہے لیکن
قارئین اور سامعین کو مزید بہتر سروس اور دنیا کے حالات سے لمحہ بہ لمحہ با
خبر رکھنے کےلیئے مزید ممالک کو کوور کرنا ہے جس کےلیئے اردو سروس ڈاٹ نیٹ
نئے اور جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اسی کوشش میں سرگرداں ہے
اردو سروس ڈاٹ نیٹ ٹیم کی دن رات کی محنت اور بہتری کی کوششیں اپنی جگہ
لیکن اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ اردوسروس ڈاٹ نیٹ جرمنی کو قدم بہ قدم
بہتری کی جانب گامزن کرنے میں قارئین اور سامعین کی آمد ، تجاویزات اور
مشورے بھی شامل ہیں
اردو سروس ڈاٹ نیٹ جرمنی جہاں ایک جانب آپ کو ملکی و غیر ملکی حالات سے
آگاہ رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہے وہیں آپ کو اپنے علاقوں میں نمائندے بھی
دینا چاہتی ہے
اردو سروس ڈاٹ نیٹ جرمنی ایسے خواتین و حضرات کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے پر
خوشی محسوس کریگی جو اپنے علاقوں میں ’’ فری لانس نمائندے‘‘ کی حثیت سے کام
کرنے کے خواہش مند ہیں
اردو سروس ڈاٹ نیٹ جرمنی اپنے قارئین اور سامعین کی آرا، اور مشوروں کو
نماہت اہم سمجھتی ہے اور امید ہے کہ آپ آئندہ بھی اپنی آرا، تجاویزات اور
مشوروں سے نوازیں گے |