|
میں ملوث نہیں ہے
تاہم ہوسکتا ہے کہ سابق انٹیلی جنس افسران
طالبان کی مدد کررہے ہوں اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہیں
صدر مشرف نے کہا کہ انہیں اطلاعات ملی ہیں
بعض سابق انٹیلی جنس افسران جو اناسی اور نواسی کے دوران ایجنسی سے وابستہ
رہے ہیں اپنے ذرائع سے طالبان کی مدد کررہے ہیں صدر نے کہا کہ اس بارے میں
کڑی نگرانی کی جارہی
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ
میں آئی ایس آئی اور پاکستان کی کامیابیوں کا ذکر کیا جن میں القاعدہ کے
سینکڑہوں ارکان کی گرفتاریان بھی شامل ہیں سرد جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے صدر
مشرف نے کہا کہ پاکستان نے انیس سو اناسی سے انیس سو نواسی تک مغرب کے لئے
سوویت یونین سے جنگ لڑی اور جیتی پاک فوج اور آئی ایس آئی نے سوویت یونین
کے خلاف مزاحمت کےلئے ہزاروں مجاہدین کو تربیت دی
تاہم سوویت یونین کی واپسی کے بعد
مغربی دنیا نے پاکستان کو تنہا چھوڑ دیاجس کے نتیجے میں ان مجاہدین کی
باقیات میں سے القاعدہ اور انتہاپسند طالبان وجود میں آئے
انہوں نے کہا کہ پاکستا ن نے سب کچھ دنیا
کےلئے کیا تھا اور پاکستان کو ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے صدر نے زور
دیا کہ دنیا کو پاکستان کو مسئلہ سمجھنا اور اس کی مددکرنے چاہئے |