Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Friday, 15 September 2006 18:53 (PST)اشاعت

پوپ بینیڈیکٹ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے

ابوسفیان

اردو سروس ڈاٹ نیٹ ، اسلام آباد

پاکستان میں بھی پوپ کے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کیا گیا ہے

حکومت پاکستان کے دفتر خارجہ نے ویٹی کن کے سفیر کو طلب کرکے پوپ بینیڈیکٹ کے پیغمبر اسلام کے بارے بیان پر احتجاج کیا ہے

پیغمبر اسلام کے کارٹونوں کی بہ نسبت حکومت پاکستان نے پوپ بینڈیکٹ کے بیان پر

سرعت کے ساتھ احتجاج کیا ہے

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پوپ کے بیان سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے

ادھر ایک اطلاع کے مطابق ویٹی کن کے سفیر اب بھی اویٹی کن کے اس موقف پر قائم ہیں جس میں ویٹی کن کا کہنا ہے کہ پوپ کے بیان کو درست طرح سے شائع نہیں کیا گیا اور نہ ہی بیان کو سہی طور پر سمجھا گیا ہے

پاکستان لاہور میں پوپ کے بیان کیخلاف مظاہرے کئے گئے ہیں جس میں پوپ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے

پوپ بیان ۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں قرارداد مذمت منظور

پوپ بینیڈیکٹ کے پیغمبر اسلام اور جہاد بارے جرمنی میں دئیے گئے بیان کیخلاف پاکستان کی سینیٹ اور قومی اسمبلی میں قرارداد مذمت منظور کی گئی ، قرارداد حکومت اور حزب اختلاف نے متفقہ طور پر منظور کی

سینیٹ میں قرارداد قائد ایوان وسیم سجاد نے پیش کی

انہوں نے کہا کہ سینیٹ ارکان پاکستانی عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے پوپ بینیڈیکٹ کے اسلام کیخلاف بیان پر قرارداد مذمت پیش کرتے ہیں

قرارداد کو حکومتی اور حزب اختلاف دونوں جماعتوں کے اراکین نے متفقہ طور پر منظور کرلیا

وسیم سجاد کا کہنا تھا کہ پوپ بینیڈیکٹ کے بیان سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے

وسیم سجاد نے پوپ کے بیان کو مسلم اور عیسائیت کے درمیان ایک بڑا اختلافی نقصان قرار دیا

ادھر پاکستان کی قومی اسمبلی نے بھی پوپ بینیڈیکٹ کے پیغمبر اسلام اور نظریہ جہاد کے بارے بیان کے کیخلاف قرارداد مذمت منظور کی ہے

قومی اسمبلی میں قرارداد مذمت پیش کرنے والے جمعیت علمائے پاکستان کے صاحبزادہ فضل کریم نے پیش کی

قرارداد میں پوپ بینیڈیکٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ پیغمبر اسلام اور نظریہ جہاد کے بارے ادا کیئے گئے الفاظوں کو واپس لیں

ادھر پاکستان میں مختلف سیاسی جماعتوں کے علاوہ دیگر کئی اعلی شخصیات نے پوپ بینیڈیکٹ کے بیان کو تہذیبوں کے درمیان اختلافات ڈالنا قرار دیا ہے

جبکہ متعدد سیاسی و مذہبی شخصیات نےپوپ کے بیان کی شدید مذمت کی

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات