|
گذشتہ روز مظاہرہ بھی کیا تھا جبکہ
کئی ایک افراد کے اہل خانہ ابھی تک اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے پڑے
ہیں
لاپتہ ہونے والے افراد میں ڈاکٹر ،
انجینئر اور سوشل ورکر شامل ہیں جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہیں
حکومتی ایجنسیاں اغوا کر کے لے گئی ہیں
متعدد لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے
عدالتوں سے بھی رجوع کیا ہوا ہے تاہم حکومتی وکیلوں کا کہنا ہے کہ انہیں
نہیں معلوم کہ لاپتہ افراد کہاں ہیں
لاپتہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ کا
کہنا ہے کہ وہ چند دن بعد بھوک ہڑتال شروع کردینگے جو اس وقت تک جاری رہے
گی جب تک ان کے لاپتہ افراد واپس نہیں آجاتے
ان خیالات کا اظہار مسعود جنجوعہ کی
اہلیہ ، فیصل فراز کی والدہ ، عتیق الرحمان کی والدہ ، محمد ساجد کی اہلیہ
ودیگر نے راولپنڈی اسلام آباد پریس کلب کیمپ آفس میلوڈی میں پریس کانفرنس
سے خطاب کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر ان کے ہمراہ حشمت حبیب
ایڈووکیٹ ، خالد رانجھا ، ڈاکٹر شفیق موجود تھے پریس کانفرنس کا اہتمام
تحفظ حقوق انسانی پاکستان نے کیا تھا
ساجد خان کے گھر والوں نے بتایا کہ
ساجد خان کو ایک ہفتہ قبل امریکہ کے حوالے کردیا گیا ہے
حشمت حبیب ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان
اور برطانیہ کے درمیان کسی قسم کا قیدی حوالے کرنے کا معاہدہ نہیں ہے لیکن
بنکاک اور جنوبی افریقہ کے لوگوں کو گرفتار کراکر برطانیہ کے حوالے کیا گیا
ہے جو آئین کی شدید خلاف ورزی ہے |