ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

 
 
 

 

 

 

 

 
 
 

 

 
 
 

 

 
 
 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 

Tuesday, 20 December 2005 23:20 PSTاشاعت

 

مشرف یہودیوں سے خطاب کرینگے

 

ابو سفیان ۔ اسلام آباد

اردو سروس ۔ نیٹ

 

صدر مشرف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے میں کیا حرج ہے

پاکستان کے صدر پرویز مشرف اپنے دورہ امریکہ کے دوران اس بار یہودی کمیونٹی سے خطاب کرینگے۔ چند قبل امریکہ میں یہودی کمیونٹی کے سربراہ ڈیویڈ ٹویرسکی نے کہا تھا کہ صدر مشرف نے یہودی کمیونٹی سے خطاب کرنے کی درخواست قبول کر لی ہے

پاکستان کے فوجی ذرائع نے بھی اب اس کی تصدیق کر دی ہے کہ صدر مشرف کے دورہ امریکہ جس میں صدر مشرف اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کرنے جا رہے ہیں کے موقع پر وہاں یہودی کمیونٹی سے خطاب کرینگے

صدر مشرف کا یہودیوں سے متوقع خطاب اپنی نویت کا پہلا کسی پاکستانی کا پہلا خطاب ہوگا جو وہ نیویارک میں کرینگے

اس سے پہلے بھی پاکستان کے کئی سربراہان کے نمائندوں نے یہودی حکومتوں سے رابطے کیئے تھے لیکن وہ رابطے ملک کی پالیسی کے بارے میں اسرائیل کی پاکستان کیخلاف کسی ممکنہ کارروائی سے تنبیہ کرنے کےلیئے کئیے گئے تھے

سابقہ وزیر اعظم پاکستان نوازشریف کے بارے میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے یہودی فرموں سے کاروباری رابطے استوار کیئے تھے

صدر جنرل پرویز مشرف نے اپنے دورہ کیمپ ڈیوڈ کے بعد کھلے الفاظ میں کہا تھا اسرائیل کو قبول کرنے میں کیا حرج ہے اور اسرائیل نے ہمارا کیا بگاڑا ہے کہ اس سے تعلقات استوار نہ کیئے جائیں جس پر اپوزیشن اور عوام کا موڈ اچھا کاصا خراب ہو گیا تھا

نیویارک میں صدر مشرف اگر یہودی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ پاکستان اور ایک ہی جست میں کئی کوسوں کا فاصلہ طے کر چکے ہیں

میڈیا کے مطابق پاکستان فوج اور صدر مشرف کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے کہ نیو یارک میں صدر مشرف یہودی کمیونٹی سے خطاب کرینگے

فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان کا کہنا ہے کہ صدر مشرف کا یہودی کمیونٹی سے خطاب مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان حائل شگاف کو پر کریگا اور امن میں معاون ثابت ہوگا

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

دوست کو ارسال کریں

صفحہ اول

 

صفحہ اول

پاکستان

بھارت

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

فن اور فنکار

کالم ۔ تجزیئیے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

©urdu-serviceتمام جملہ حقوق بحق اردو سروس محفوظ ہیں