|
وزارت خارجہ کے ترجمان نے
کہا کہ امریکہ نے پاکستان کی حکومت سے اس معاملے میں کوئی رابطہ
نہیں کیا
نعیم خان نے وزیر تعلیم کے
دورہ امریکہ کے بارے میں کہا امریکی حکومت نے وزیر تعلیم جاوید
اشرف قاضی کے دونوں دورہ امریکہ کے دوران پاکستانی نصاب پر کچھ بات
نہیں کی
امریکی حکومت نے گذشتہ دنوں
کہا تھا کہ انہیں پاکستانی نصاب پر تحفظات ہیں کیونکہ نصاب میں
یہودی اور عیسائیوں کیخلاف مواد ہے جس کو امریکہ اچھی نظر سے نہیں
دیکھتا
امریکی حکومت کے ترجمان کا
کہنا تھا کہ واشنگٹن پاکستانی حکومت سے اس بارے میں رابطے میں ہے
وزارت خارجہ کے ترجمان نعیم
خان نے کہا کہ پاکستان شدت پسندی کے خلاف ہے اور پاکستان اس پر
قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہے
|