ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

 

Tuesday, 20 December 2005 23:20 PSTاشاعت

حکومت فریب دے رہی ہے۔فضل الرحمان

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

 
 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 

حکومت شرپسندوں کو افغانستان بھیجتی ہے۔مولانا فضل الرحمان

پاکستان کی حزب اختلاف کے قائد اور متحدہ مجلس عمل کے جنرل سیکرٹری نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ شر پسندوں کو افغانستان بھیجتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت مغرب کو فریب دے رہی ہے اور افغانستان جانے والے شرپسندوں کو

راہ دیتی ہے متحدہ مجلس عمل کے جنرل سیکرٹری مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت شرپسندوں کو افغانستان میں داخل ہونے میں تعاون کرتی ہے اور اس طرح حکومت مغرب کو فریب دے رہی ہے

بھارتی میڈیا نے مولانا فضل الرحمان کی ایک پریس کانفرنس کے حوالے سے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ان افراد کی شناخت ظاہر کرے جنہیں حکومت گاڑیوں کے ذریعے وزیرستان منتقل کر رہی ہے

قائد حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ حکومت ان لوگوں کو سامنے لائے جو

داخل ہونے والوں سے تعاون کرتے ہیں اور حکومت یہ بھی بتائے کہ لوگوں کو کس لیئے افغانستان بھیجا جا رہا ہے

متحدہ مجلس عمل کے جنرل سیکرٹری نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور فوج طالبان ارکان کو افغانستان میں بھیج رہی ہے

مولانا فضل الرحمان نے لاہور پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت کیمپوں میں لوگوں کو فوجی تربیت دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان پر طالبان کی پشت پناہی کا دباؤ ڈالا گیا تو وہ پنڈورا بکس کھول دینگے

مولانا فضل الرحمان کے ان بیانات سے  شرپسندوں اور دہشت گردوں اور جہادیوں کی پشت پناہی کے پاکستان پر لگائے جانےوالے الزامات کو امریکہ بھارت اور مغربی ممالک درست قرار دے سکتے ہیں

امریکہ پہلے ہی یہ کہتا آیا ہے کہ صدر مشرف جہادیوں کے خلاف بے دلی سے آپریشن کر رہے ہیں۔ ادھر بھارت کے سلامتی امور کے وزیر ای کے نارائن نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت نے صدر مشرف پر واضع کر دیا ہے کہ پاکستان جہادیوں پر قابو پائے

 

صفحہ اول

پاکستان

بھارت

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

فن اور فنکار

کالم ۔ تجزیئیے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

اردو سروس اورآپ

اشتہارات

©urdu-serviceتمام جملہ حقوق بحق اردو سروس محفوظ ہیں