|
پاکستان میں جمعرات کو ہونے
والے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلیوں کے الزامات لگائے گئے ہیں
ایم ایم اے کا کہنا ہے کہ
کراچی میں ایم کیو ایم نے حکومت کی سرپرستی میں دل کھول کر دھاندلی
کی ہے۔
جمعرات کی صبح کراچی میں
جعلی ووٹوں کے بکس ملے ہیں جو ووٹنگ سے پہلے ہی بھرے جا چکے
تھے۔تاہم اس بارے میں صوبائی یا وفاقری حکومت کی طرف سے کوئی ردعمل
سامنے نہیں آیا
حسب سابق اس بار بھی
پاکستان کے کئی شہروں میں انتخابات کے موقع پر فائرنگ ہلاکتیں اور
شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں
شمالی علاقہ جات سمیت پنجاب
کے بھی کئی شہروں جن میں ملتان۔شورکوٹ۔مظفر گڑھ۔بنوں ۔گوجرانوالہ
کے علاوہ بلوچستان میں فائرنگ اور ہلاکتوں کے علاوہ کئی افراد زخمی
ہوئے ہیں
کئی شہروں میں زخمیوں میں
خود قانون نافذ کرنے والے بھی شامل ہیں
آج جمعہ کے روز حکومت کی
طرف سے انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا تاہم اپوزیشن
جماعتوں کا کہنا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی سرکاری سرپرستی میں کی
گئی ہے جبکہ سرکاری وزا، کے بیانات کے مطابق انتخابات کا عمل
انتہائی شفاف تھا |