Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Saturday, 22 July 2006 11:24 (PST)اشاعت

پاکستان کے متعدد شہروں میں مظاہرے ہوئے

 

دنیا بھر میں اسرائیل امریکہ مخالف مظاہروں کا سلسلہ شروع

لبنان پر اسرائیلی حملے اور امریکہ کی مبینہ اسرائیلی حمایت کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے

پاکستان میں جمعہ کی نماز کے بعد متعدد

شہروں میں مظاہرے کیئے گئے

اسرائیلی حملوں کیخلاف مظاہروں کا آغاز

ادھر ایران کے دارالخلافہ تہران، عراق میں کوفہ اور صدر سٹی ،برطانیہ کے متعدد شہروں ،اومان اور فلسطین سمیت دیگر کئی ممالک میں اسرائیل اور امریکہ کیخلاف مظاہرے کیئے گئے

پاکستان کے وزیر اعظم سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے

پاکستان کی سینٹ کے لیڈر رضا ربانی نے بھی لبنان اور فلسطین پر اسرائیل حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسرائیل بین القوامی قانون کی کھلی خلاف کر رہا ہے

اس سے قبل انڈونیشیا میں بھی لبنان پر اسرائیلی حملوں کیخلاف مظاہرہ کیا گیا تھا

اسرائیل اور اسرائیل مخالف مظاہروں میں تاحال کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے

مسلم ممالک میں ہونے والے ان مظاہروں میں امریکہ کو اسرائیل کا حامی کہا جا رہا ہے اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کو امریکی پشت پناہی کا نام دیا جا رہا ہے

کشھ عرصہ قبل پیغمبر اسلام کے کارٹوں کی اشاعت کیخلاف دنیا بھر میں ہونے والے مظاہروں میں سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوگئے تھے

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات