|
ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کے بارے میں اطلاع
ملی ہے کہ وہ ایک بھارتی کمپنی میں کام کرتے تھے
افغان حکام کے مطابق چاروں پاکستانی بھارت کی
ایک تعمیراتی کمپنی میں کام کرتے تھے جو افگانستان میں سڑکوں کی
تعمیر میں حصہ لے رہی ہے
پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ پاکستانیوں کو
نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اس وقت ہلاک کردیا جب وہ کام سے اپنے
گھر جا رہے تھے
نامعلوم افراد ان پاکستانیوں سے گاڑی سمیت رقم
بھی چھین لی جس کی مالیت کئی لاکھ بتائی جاتی ہے
اس سے قبل بھی افغانستان کے ایک میلے میں
متعدد پاکستانیوں کو ہلاک کردیا گیا تھا
تاہم ابھی پاکستانی حکومت کی طرف سے ان چار
پاکستانیوں کی ہلاکت پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا |