|
ورسک کے علاقے میں نامعلوم افراد کی
طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سےفوجیوں کی گاڑی ٹکرا کر ایک
دھماکے سے تباہ ہوگئی جس سے تین فوجی ہلاک اور ایک زخمی
ہوگیا
اس سے پہلے بھی مختلف مقامات پر
پاکستان فوج کے سینکڑوں فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے
ہیں
گذشتہ دنوں پاک فوج کے آٹھ فوجیوں
کو اغوا کر لیا گیا تھا جن میں سے چار کو ہلاک کر دیا گیا
تھا جبکہ چار فوجیوں کے بارے میں تاحال کوئی سراغ نہیں مل
سکا
پاکستانی حکومت کا کہنا ہے کہ شمالی
اور جنوبی وزیرستان کے علاقوں میں غیر ملکی دہشتگرد مقیم
ہیں جن کیخلاف پاکستانی فوج آپریشن کر رہی ہے
امریکی فوج نے بھی متعدد بار ان
علاقوں میں میزائل داغے ہیں جن سے اب تک درجنوں افراد ہلاک
و زخمی ہوئے
تاہم علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ
ان علاقوں میں کوئی غیر ملکی موجود نہیں اور اب تک ہلاک
ہونے والوں میں صرف عام قبائلی شہری شامل تھے
|