Download urdu Font

 

 

 

 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Wednesday, 15 February 2006 14:25 (PST)اشاعت

نواز کے بیانات، اسمبلی میں آگ اور اب گرفتاریاں

رانا رحمان اکرم ۔ لاہور

اردو سروس ۔ نیٹ

پاکستان میں پانچ افراد مطاہروں کی نذر ہوگئے جبکہ سو افراد زخمی ہوئے

منگل کے روز لاہور میں ہونے والے مطاہروں میں اسمبلی کو آگ لگائے جانے کا الزام مبینہ طور پر نواز شریف کی جماعت مسلم لیگ ن پر لگایا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے مظاہرین کو اسمبلی میں آگ لگانے پر مجبور کیا جبکہ مظاہرین پر امن مظاہرہ کر رہے تھے

حکام نے مسلم لیگ ن کے رکن اور قومی اسمبلی کے ممبر خواجہ سعد رفیق کو اسمبلی میں آگ لگانے اور مظاہرین سے اسمبلی میں آگ لگوانے کا ذمہ دار قرار دیا ہے

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ جس وقت مظاہرین اسمبلی کے قریب موجود تھے تو صوبائی اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن  لیڈر اور خواجہ سعد موجود تھے

حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرین کو اسمبلی کے اندر سعد رفیق نے داخل ہونے میں مدد دی جنکہ مظاہرین نے اسمبلی کے ایک حصے کو نذر آتش کردیا

واضع رہے پاکستان کے معزول وزیر اعظم نواز شریف پانچ برسوں بعد سعودی عرب سے لندن پہنچے ہیں جہاں انہوں نے مشرف حکومت کو سخت تنقید کا بناتے ہوئے متعدد انٹرویو دیئے ہیں جب میں مشرف حکومت پر متعدد الزامات بھی عائد کیئے گئے ہیں

مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی عمارت کو نذر آتش کئے جانے کا الزام عائد کرکے حکومت مسلم لیگ ن کیخلاف انتقامی کارروائی کرنا چاہتی ہے

تفتیش کاروں نے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر رانا ثنا، اللہ پر بھی الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے بھی مظاہرین کی مدد کی ہے

تاہم ملسم لیگ ن کے ان دونوں لیڈروں کی گرفتاریوں کا امکان ہے

 

 

 

 

 

 

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

کالم۔تجزیئے

میڈیا فوکس