Download urdu Font

 

 

 

 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Sunday, 12 February 2006 00:07 (PST)اشاعت

کراچی۔حیدرآباد،اٹک پشاور،چیچہ وطنی میں احتجاج

 

پاکستان میں شدید مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے

پاکستان میں چودہ فروری سے شدید ترین احتجاج کا سلسلہ شروع ہونے والا جبکہ پچھلے دو دنوں میں منڈی بہاؤالدین، کراچی،اٹک پشاور، حیدرآباد اور چیچہ وطنی سمیت دیگر کئی علاقوں میں پیغمبر اسلام کے بارے میں

شائع کیئے گئے کارٹونوں کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا جس میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کی اطلاع بھی ہے

منڈی بہاؤالدین میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں جس میں پولیس نے زبردست لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کا استعمال کیا

ادھر اٹک میں بھی مظاہروں کی اطلاعات ہیں جس میں مظاہرین نے ناروے کی ٹیلی کام کمپنی ’ ٹیلی نار ‘ کے دفتر کو نذر آتش کیا اور توڑ پھوڑ کی

پاکستان میں لوگوں نے ناروے کی ٹیلی کام کمپنی ’ ٹیلی نار ‘ کے بائیکاٹ کا اعلان کیاہے جبکہ عوام ردعمل کے طور پر کمپنی کیخلاف ایک دوسروں کو پیغامات کے ذریعے ناروے کی کمپنی کے بائیکاٹ کا کہہ رہے ہیں

اس کےلیئے لوگ موبائل پر ایس ایم ایس کا ذریعہ زیادہ استعمال کر رہے ہیں

ادھر چودہ فروری کو پاکستان میں طلبہ کی تنظیموں نے بھی احتجاج میں شمولیت کا اعلان کرتےہوئے سب سے پہلے امریکہ کے سفارتخانے کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کیا  طلبہ تنظیمیں اس سلسلے میں پشاور میں امریکی سفارتخانے کا گھیراؤ کرینگی

سرحد میں یہ خیال پایا جا رہا ہے کہ ہنگو کے دھماکے میں امریکہ ملوث ہے اسی وجہ سے پشاور میں امریکی سفارتخانے کے گھیراؤ کا اعلان کیا گیا ہے

پشاور ، حیدرآباد اور دیگر شہروں میں لوگوں نے ہڑتال کی اور کاروبار بھی بند رہے جبکہ ان علاقوں میں مطاہروں کی اطلاع بھی ہیں

متحدہ مجلس عمل نے بھی انیس فروری سے مطاہروں کا اعلان کیا ہے  جبکہ سکھر میں اتوار کے روز احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے

متحدہ مجلس عمل اور اپوزیشن کی دیگر سیاسی پارٹیوں کے علاوہ مذہبی جماعتوں اور مختلف تنظیموں نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارٹونوں کی اشاعت پر حکومت کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے

چند روز قبل پاکستانی وکلا، کی تنظیم بھی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیا تھا

اس وقت اسلامی دنیا کے تمام ممالک میں شدید مظاہرے ہورہے ہیں

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

کالم۔تجزیئے

میڈیا فوکس