|
صدر مشرف نے اس بات کا بھی اعادہ
کیا کہ دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی
صدر مشرف نے کہا کہ پاکستان کی
سالمیت کےلیئے پاکستان میں آخری دہشتگرد کے موجود ہونے تک
جنگ جاری رہے گی
مشرف کا دعوی تھا کہ باجوڑ ایجنسی
میں ہونے والے حملے میں چار سے پانچ غیر ملکی ہلاک ہوئے
جبکہ ہلاک ہونے والوں میں ایک ایمن الظواھری کا رشتہ دار
بھی شامل تھا
تاہم اس سے پہلے وزیر اعظم پاکستان
شوکت عزیز اپنے حالیہ دورہ امریکہ میں یہ بات کہہ چکے ہیں
کہ حملے میں کسی غیر ملکی کے ہلاک ہونے کے ثبوت نہیں ملے
ادھر اسی روز صدر مشرف باجوڑ حملے
کے بارے میں ناروے میں اخباری نمائندوں کو یہ بات بتا رہے
تھے کہ باجوڑ ایجنسی حملے میں پانچ ہلاکتیں ہوئی ہیں
جبکہ باجوڑ ایجنسی حملے کے بعد اب
تک کوئی ایسی لاش دریافت نہیں ہوئی جسے غیر ملکی دہشتگرد
کی لاش قرار دیا گیا ہو
اس موقع پر صدر مشرف نے عوامی نیشنل
پارٹی مرحوم سربراہ خان عبدالولی خان کی وفات پر ان کے گھر
تعزیت کےلیئے بھی گئے
صدر مشرف نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کو
اس وقت تک جاری رکھنے کا عہد کیا جب تک پاکستان میں کسی
ایک غیر ملکی دہشتگرد کی موجودگی کا ثبوت پایا جائے
|