Download urdu Font

 

 

 

 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Sunday, 19 February 2006 16:19 (PST)اشاعت

گذشتہ برس سے بلوچستان میں فوجی آپریشن جاری ہے

رشید احمد خان ۔ کوئٹہ

اردو سروس ۔ نیٹ

اکبر خان بگٹی پر انسداد دہشتگردی کے تحت کیس دائر کردیا گیا ہے

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں نامعلوم افراد کی طرف سے ڈیرہ بگٹی کے علاقےمیں گیس پائپ لائن اور گیس کے کنوؤں کو نشانہ بنایا گیا جس سے گیس پائپ لائن اور گیس کے کنوؤں کو نقصان پہنچا ہے، نامعلوم افراد کی

پائپ لائن اور گیس کے کنوؤں پر حملہ کیا گیا جس سے متعد دھماکے ہوئے ہیں

تاہم مقامی حکام کا کہنا ہے کہ شرپسندوں نے گیس پائپ لائن اور گیس کنوؤں کے قریب دھماکہ خیز مواد کے دھماکے کیئے ہیں

کسی شخص کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی تاحال کسی گروپ یا تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول ہے

ڈیرہ بگٹی کے گیس کے کنوؤں اور گیس پائپ لائن کو دھماکوں سے اڑانے کا یہ پہلا واقع نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی متعدد حملے کیئے گئے ہیں

چند روز قبل بھی لوئی گیس فیلڈ کے علاوہ ایک اور گیس فیلڈ کو نشانہ بنایا گیا تھا

چند روز قبل کیئے گئے پیرکوہ گیس فیلڈ پر حملے کی وجہ سے ملک کے متعدد شہروں کو گیس کی فراہمی بند ہو گئی ہے جبکہ گیس کے کنوؤں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور ابھی تک گیس کا اخراج جاری ہے

حکومت نے بلوچستان میں دو مرتبہ فوجی آپریشن کیا ہے جبکہ موجودہ فوجی آپریشن تاحال جاری ہے جس میں دونوں اطراف سے سینکڑوں افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں

تاہم صدر مشرف کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں فوجی آپریشن نہیں ہو رہا

 

 

 

 

 

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

کالم۔تجزیئے

میڈیا فوکس