Download urdu Font

 

 

 

 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Sunday, 05 February 2006 23:00 (PST)اشاعت

پہلی بار بلوچستان میں بس بم دھماکہ ہوا ہے

رشید احمد خان ۔ کوئٹہ

اردو سروس ۔نیٹ

چند دن قبل حکومت نے بگٹی سمیت کئی افراد پر دہشتگردی کے پرچے درج کیئے ہیں

کوئٹہ کے علاقے کولپور میں ہونے والے بس دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد پندرہ ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت نازک ہے

بلوچستان کے علاقے کولپور میں ایک بس میں نامعلوم افراد کی طرف سے دھماکہ کیا گیا جس سے بس میں سوار پندرہ افراد ہلاک ہوگئے، بلوچستان میں جاری مبینہ شرپسندوں کیخلاف فوجی آپریشن میں پہلی بار کسی  مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا ہے

ایک اطلاع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد دس ہے جبکہ کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے

 زخمیوں میں متعدد مسافر ایسے ہیں جن کی حالت انتہائی مخدوش  ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے

متاثرہ کوچ بس میں دھماکہ اس وقت ہوا جبکہ کوچ کوئٹہ سے لاہور کےلیئے جا رہی تھی کہ کولپور کے قریب بس میں اچانک دھماکہ ہو گیا

بس میں ہونے والے کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں جن کے مطابق دھماکہ ٹائم بم سے کیا گیا جبکہ ایک اطلاع کے مطابق یہ خود کش دھماکہ تھا جبکہ حکام کے بیانات میں ابھی اس بارے میں حتمی بیان نہیں دیا گیا کہ دھماکہ کس طرح ہوا

مذکورہ کوچ کے دھماکے سے تباہ ہونے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو بس کے شیشے توڑ کر اور باڈی کاٹ کر باہر نکالا گیا

پولیس اور امدادی ٹیموں نے کوئٹہ ہسپتال میں کم از کم انتیس افراد کو پنہچایا ہے جن میں نو لاشیں بھی شامل ہیں

 

 

 

 

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

کالم۔تجزیئے

میڈیا فوکس