|
سردار اکبر خان بگٹی اور دیگر کئی
سرداروں کے علاوہ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں
فوجی آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے جس میں اب تک درجنوں
سول افراد ہلاک ہوچکے ہیں، تاہم صدر مشرف ایسے کسی آپریشن
سے انکار کرتے آئے ہیں
نواب اکبر خان سمیت متعدد افراد
کیخلاف متعدد مبینہ کیسوں میں ایف آئی ؤر درج کر لی گئی ہے
سردار اکبر خان بگٹی اور مبینہ
ملزموں کیخلاف انسداد دہشتگردی ، غیر قانونی اور دھماکہ
خیز اسلحہ رکھنے سمیت کئی کیس شامل کیےئ گئے ہیں
پولیس کا کہنا ہے کہ نواب اکبر خان
بگٹی کے علاوہ ان کے پوتے براھمدغ کیخلاف بھی کیس
درج کیئے گئے ہیں
ادھر بگٹی کے علاقے میں سیکورٹی
فورسز اور مبینہ شرپسندوں کے درمیان جھڑپیں بھی جاری ہیں
بلوچستان کے مختلف مقامات پر جھڑپوں
میں کئی افراد کے ہلاک ہونے کی خبریں ہیں جبکہ مبینہ
شرپسندوں کی طرف سے راکٹ حملے مسلسل جاری ہیں جن کے جواب
میں سیکورٹی فورسز بھی مبینہ شرپسندوں پر حملے کر رہی ہے
حالیہ دنوں میں سیکورٹی فورسز نے
بلوچستان کے مخلتف علاقوں میں متعدد افراد کو ہلاک کرنے کا
دعوی کیا ہے جو سیکورٹی فورسز کے مطابق ’ فراری ‘ یعنی شر
پسند تھے
ادھر سیکورٹی فورسز کے بھی متعدد
اہلکاروں کو ہلاک کیا جا چکا ہے جبکہ گذشتہ روز ایک بارودی
سرنگ کے دھماکے میں ایک اہلکار جبکہ دو زخمی ہوگئے تھے
|