|
امریکی خاتون کی ملک میں داخل ہونے کےانکشاف کے بعد کیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ آفتاب احمد خان
شیرپاؤ کی ھدایت پر ایف آئی اے ھیڈکوارٹر سے تمام ائرپورٹس پر تعنیات ایف
آئی اے امیگریشن کے حکام کو بزریعہ لٹر حکم دیا گیا ہے کہ وہ زلزلہ زدگان
کے لئے آنے والے غیر ملکیوں کے چھان بین کے بعد ملک میں داخلے کی اجازت دی
جائے
خط میں بتایا گیا ہے کہ 10 اکتوبر 2005 کو امارات کے
ائرلائن کے پرواز نمبر 612 کے زریعے لاہور ائرپورٹ پر امریکی شہری کھترین
بروکس سامزہ آئی تھی
کھترین بروکس سامرہ کا پاسپورٹ نمبر
716265248 تھا
پاکستان میں آمد کے وقت مزکورہ خاتون نے
بتایا تھا کہ وہ پاکستان میں زلزلہ زدگان کے امداد کے لئے آئی ہے۔جس پر
مزکورہ خاتون کو لاہور ائرپوٹ پر تعنیات ایف آئی اے امریگیشن نے تین ماہ کا
ویزہ جاری کر دیا
تاہم بعد میں یہ معلوم ہوا کہ مزکورہ
خاتون پاکستان میں بلیک لسٹ ہو چکی ہے
ائر پورٹ ریکارڈ میں مزکورہ خاتون کے
کوائف بلیک لسٹ سیریل 3637 پر موجود ہے زرائع کے مطابق مزکورہ خاتون
کی آمد کی اطلاع پر اھم ملکی اداروں نے خاتون کی تلاش شروع کر دی ہے۔
|